Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या तुम लोगों से नेक काम करने को कहते हो और अपने आपको भूल जाते हो; हालाँकि तुम किताब की तिलावत करते हो, क्या तुम समझते नहीं?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاتم لوگوں کونیکی کاحکم دیتے ہواوراپنے آپ کوبھول جاتے ہو،حالانکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو،توکیاتم نہیں سمجھتے؟

By Amin Ahsan Islahi

کیا تم لوگوں کو تو وفاداری کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو اور حال یہ ہے کہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو ۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟

By Hussain Najfi

کیا تم دوسرے لوگوں کو تو نیکی کا حکم دیتے ہو مگر اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟ حالانکہ تم کتابِ خدا کی تلاوت کرتے رہتے ہو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ۔

By Moudoodi

تم دوسروں کو تو نیکی کا راستہ اختیار کرنے کے لیے کہتے ہو ، مگر اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟ حالانکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو ۔ کیا تم عقل سے بالکل ہی کام نہیں لیتے ؟

By Mufti Naeem

کیا تم لوگوں کو تو نیکی کا حکم کرتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو ، حالانکہ تم کتاب ( تورات ) پڑھتے ہو ، تو پھر کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

By Mufti Taqi Usmani

کیا تم ( دوسرے ) لوگوں کو تو نیکی کا حکم دیتے ہو اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟ حالانکہ تم کتاب کی تلاوت بھی کرتے ہو ! کیا تمہیں اتنی بھی سمجھ نہیں

By Noor ul Amin

تم لوگوں کو تونیکی کا حکم کرتے ہو مگر اپنے آپ کو بالکل بھول جاتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو ، کیا اتنی بھی تم میں سمجھ نہیں

By Kanzul Eman

کیا لوگوں کو بھلائی کا حکم دیتے ہو اور اپنی جانوں کو بھولتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو تو کیا تمہیں عقل نہیں ۔ ( ف۷٦ )

By Tahir ul Qadri

کیا تم دوسرے لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو حالانکہ تم ( اللہ کی ) کتاب ( بھی ) پڑھتے ہو ، تو کیا تم نہیں سوچتے؟