Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हक़ तो यह है कि जो लोग भी ख़्वाह वे मुसलमान हों या यहूदी या नसरानी या साबी, अल्लाह और आख़िरत के दिन पर ईमान ले आएंगे और नेक अमल करेंगे, वे अपने अल्लाह के पास अपने अज्र के मुस्तहिक़ होंगे, और उनको न कोई ख़ौफ़ होगा ना वे किसी ग़म में मुब्तला होंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناجولوگ ایمان لائے اورجویہودی ہوئے اورعیسائی اورصابی،جوکوئی اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پرایمان لایااوراس نے نیک کام کیے،اُن کااجراُن کے رب کے پاس ہے اوراُن کے لیے نہ کوئی خوف ہوگااورنہ وہ غمگین ہوں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

بیشک جو ایمان لائے ، جو یہودی ہوئے اور نصاریٰ اور صابئی ، ان میں سے جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان لایا اور جس نے عملِ صالح کیا تو اس کیلئے اس کے ربّ کے پاس اجر ہے اور ان کیلئے نہ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

By Hussain Najfi

بے شک جو لوگ مؤمن یہودی نصرانی اور صابی ( ستارہ پرست ) کہلاتے ہیں ( غرض ) جو کوئی بھی ( واقعی ) اللہ اور آخرت پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے ۔ تو ان ( سب ) کے لئے ان کے پروردگار کے پاس ان کا اجر و ثواب ( محفوظ ) ہے اور ان کے لئے نہ کوئی خوف ہے اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔

By Moudoodi

یقین جانو کہ نبی عربی کو ماننے والے ہوں یا یہودی ، عیسائی ہوں یا صابی ، جو بھی اللہ اور روزِ آخر پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا ، اس کا اجر اس کے رب کے پاس ہے اور اس کے لئے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے ۔ 80

By Mufti Naeem

بے شک جو ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور عیسائی اور صابی ( ان میں سے ) جو اللہ ( تعالیٰ ) اورآخرت کے دن پر ایمان لائے گا اور اچھے عمل کرے گا پس ان کے رب کے پاس ان کے لیے ان کا اجر ( تیار ) ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور وہ غمگین ( بھی ) نہیں ہوں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

حق تو یہ ہے کہ جو لوگ بھی خواہ وہ مسلمان ہوں یا یہودی یا نصرانی یا صابی ، اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لے آئیں گے اور نیک عمل کریں گے وہ اللہ کے پاس اپنے اجر کے مستحق ہوں گے اور ان کو نہ کوئی خوف ہوگا نہ وہ کسی غم میں مبتلا ہوں گے ( ٤٨ )

By Noor ul Amin

جو لوگ ایمان لائے ہیں اورجو یہودی ہیں یاعیسائی یاصابی ہیں ان میںجو بھی اللہ پر اور آخرت پر ایمان لائے اور اچھے عمل کرے توایسے ہی لوگوں کو اپنے رب کے ہاں سے اجر ملے گا اور ان پر نہ خوف طاری ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

By Kanzul Eman

بیشک ایمان والے نیز یہودیوں اور نصرانیوں اور ستارہ پرستوں میں سے وہ کہ سچے دل سے اللہ اور پچھلے دن پر ایمان لائیں اور نیک کام کریں ان کا ثواب ان کے رب کے پاس ہے اور نہ انہیں کچھ اندیشہ ہو اور نہ کچھ غم ( ف۱۱۰ )

By Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور ( جو ) نصاریٰ اور صابی ( تھے ان میں سے ) جو ( بھی ) اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور اس نے اچھے عمل کئے ، تو ان کے لئے ان کے رب کے ہاں ان کا اجر ہے ، ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے