Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब हमने तुमसे अहद लिया और “तूर” पहाड़ को तुम्हारे ऊपर उठाया, पकड़ो उस चीज़ को जो हमने तुमको दी है मज़बूती के साथ, और जो कुछ उसमें है उसको याद रखो; ताकि तुम बचो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب ہم نے تم سے پختہ عہدلیااورہم نے تم پرپہاڑکوبلندکیاکہ جوہم نے تمہیں دیاہے اُسے مضبوطی کے ساتھ پکڑو اورجواُس میں ہے اُسے یادکروتاکہ تم بچ جاؤ

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے تم سے تمہارا عہد لیا اور اٹھایا تمہارے اوپر طور کو ۔ پکڑو اس چیز کو جو ہم نے تم کو دی ہے مضبوطی کے ساتھ اور جو کچھ اس میں ہے ، اس کو یاد رکھو تاکہ تم ( خدا کے غضب سے ) محفوظ رہو ۔

By Hussain Najfi

اور ( اس وقت کو یاد کرو ) جب ہم نے ( کوہ ) طور کو تم پر اٹھا کر ( اور لٹکا کر ) یہ عہد و پیمان لیا تھا کہ ہم نے جو کچھ تم کو دیا ہے ( توراۃ ) اسے مضبوطی سے پکڑو ۔ اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد رکھو ( اس پر عمل کرو ) تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ ۔

By Moudoodi

یاد کرو وہ وقت ، جب ہم نے طور کو تم پر اٹھا کر تم سے پختہ عہد لیا تھا اور کہا 81 تھا کہ ’’ جو کتاب ہم تمہیں دے رہے ہیں اسے مضبوطی کے ساتھ تھامنا اور جو احکام و ہدایات اس میں درج ہیں انہیں یاد رکھنا ۔ اسی ذریعے سےتوقع کی جاسکتی ہے کہ تم تقوٰی کی روش پر چل سکو گے‘‘ ۔

By Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب ہم نے تم لوگوں سے تمہارا پختہ عہد لیا اور ہم نے ( کوہ ) طور کو تمہارے ( سروں کے ) اوپر بلند کردیا ( حکم دیا کہ ) : جو کچھ ہم نے تمہیں عطا فرمایا ہے اسے مضبوطی سے پکڑ لو اور جو کچھ اس میں ہے ( اسے ) یاد کرو تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ

By Mufti Taqi Usmani

اور وقت یاد کرو جب ہم نے تم سے ( تورات پر عمل کرنے کا ) عہد لیا تھا ، اور کوہ طور کو تمہارے اوپر اٹھا کھڑا کیا تھا ۔ ( کہ ) جو ( کتاب ) ہم نے تمہیں دی ہے اس کو مضبوطی سے تھامو ( 49 ) اور اس میں جو کچھ ( لکھا ) ہے اس کو یاد رکھو ، تاکہ تمہیں تقویٰ حاصل ہو

By Noor ul Amin

اور جب تم پر طور پہاڑ کو ( تمہارے سرپر ) بلندکرکے لاکھڑا کیا اور ہم نے تم سے وعدہ لیا ( اور کہا ) جو ( کتاب ) ہم نے تمہیں دی ہے ، اس پر مضبوطی سے عمل پیراہونا اورجو احکام اس میں ہیں انہیں یاد رکھناشایدتم پر ہیز گاربن جائو

By Kanzul Eman

اور جب ہم نے تم سے عہد لیا ( ف۱۱۱ ) اور تم پر طور کو اونچا کیا ( ف۱۱۲ ) لو جو کچھ ہم تم کو دیتے ہیں زور سے ( ف۱۱۳ ) اور اس کے مضمون یاد کرو اس امید پر کہ تمہیں پرہیزگاری ملے ۔

By Tahir ul Qadri

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا اور تمہارے اوپر طور کو اٹھا کھڑا کیا ، کہ جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے پکڑے رہو اور جو کچھ اس ( کتاب تورات ) میں ( لکھا ) ہے اسے یاد رکھو تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ