उसके बाद तुम उससे फिर गए, अगर अल्लाह का फ़ज़्ल और उसकी रहमत तुम पर न होती तो ज़रूर तुम हलाक हो जाते।
پھراس کے بعدتم اس سے پھرگئے تواگراللہ تعالیٰ کافضل اوراس کی رحمت تم پرنہ ہوتی توتم ضرورخسارہ اُٹھانے والوں میں سے ہوجاتے۔
پھر تم نے اس سب کے بعد اعراض کیا ، تو اگر تم پر اللہ کی عنایت اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم نامرادوں میں سے ہوچکے ہوتے ۔
پھر تم اس ( پختہ عہد ) کے بعد پھر گئے ۔ سو اگر تم پر اللہ کا خاص فضل و کرم اور اس کی خاص رحمت نہ ہوتی تو تم سخت خسارہ ( گھاٹا ) اٹھانے والوں میں ہو جاتے ۔
مگر اس کے بعد تم اپنے عہد سے پھر گئے ۔ اس پر بھی اللہ کے فضل اور اس کی رحمت نے تمہارا ساتھ نہ چھوڑا ، ورنہ تم کبھی کے تباہ ہو چکے ہوتے ۔
پھر اس ( عہد ) کے بعد تم لوگوں نے پیٹھ پھیری ، پس اگر تم لوگوں پر اللہ ( تعالیٰ ) کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو البتہ تم نقصان ( اُٹھانے ) والوں میں سے ہوجاتے
اس سب کے باوجود تم دوبارہ ( راہ راست سے ) پھر گئے چنانچہ اگر اللہ کا فضل اور رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم ضرور سخت نقصان اٹھانے والوں میں شامل ہوجاتے ۔
لیکن تم اس کے بعدبھی پھر گئے پھراگراللہ کافضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی توتم نقصان اٹھانے والے ہوجاتے
پھر اس کے بعد تم پھر گئے تو اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم ٹوٹے والوں میں ہو جاتے ۔ ( ف۱۱٤ )
پھر اس ( عہد اور تنبیہ ) کے بعد بھی تم نے روگردانی کی ، پس اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم یقینا تباہ ہو جاتے