Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर हमने इसको इबरत बना दिया उन लोगों के लिए जो उस दौर में थे और उन लोगों के लिए जो उसके बाद आए, और उसमें हमने नसीहत रख दी डरने वालों के लिए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

توہم نے اُس کواس دورکے لوگوں اوربعدمیں آنے والوں کے لئے عبرت اوراﷲ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کے لیے نصیحت بنا دیا

By Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے اس کو نمونۂ عبرت بنادیا ان لوگوں کیلئے ، جو اس کے آگے اور پیچھے تھے اور اس کو خدا ترسوں کیلئے نصیحت بنایا ۔

By Hussain Najfi

پس ہم نے اس واقعہ کو اس زمانہ کے لوگوں اور بعد میں آنے والوں کے لئے ( سامان ) عبرت اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت بنا دیا ۔

By Moudoodi

اس طرح ہم نے ان کے انجام کو اس زمانے کے لوگوں اور بعد کی آنے والی نسلوں کے لئے عبرت اور ڈرنے والوں کے لئے نصیحت بنا کر چھوڑا ۔

By Mufti Naeem

پس ہم نے اس ( واقعہ ) کو ان کے سامنے والوں اور ان کے بعد میں آنے والوں کے لیے عبرت اور تقویٰ اختیار کرنے والوں کے لیے نصیحت بنادیا ۔

By Mufti Taqi Usmani

پھر ہم نے اس واقعے کو اس زمانے کے اور اس کے بعد کے لوگوں کے لئے عبرت اور ڈرنے والوں کے لئے نصیحت کا سامان بنادیا

By Noor ul Amin

پھر ہم نے اس واقعہ کو موجودہ اور آنے والوں کے لئے عبرت اور پرہیزگاروں کے لئے وعظ و نصیحت بنادیا

By Kanzul Eman

تو ہم نے ( اس بستی کا ) یہ واقعہ اس کے آگے اور پیچھے والوں کے لیے عبرت کردیا اور پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ۔

By Tahir ul Qadri

پس ہم نے اس ( واقعہ ) کو اس زمانے اور اس کے بعد والے لوگوں کے لئے ( باعثِ ) عبرت اور پرہیزگاروں کے لئے ( مُوجبِ ) نصیحت بنا دیا