पस हमने हुक्म दिया कि मारो इस मुर्दे को उस गाय का एक टुकड़ा, इसी तरह अल्लाह ज़िंदा करेगा मुर्दों को और वह तुमको अपनी निशानियाँ दिखाता है; ताकि तुम समझो।
چنانچہ ہم نے حکم دیاکہ اس لاش کواس گائے کا کوئی ٹکڑامارو،اس طرح اﷲ تعالیٰ مُردوں کوزندہ کرتاہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتاہے تاکہ تم سمجھو۔
تو ہم نے کہا: اس کو اس کے ایک جزو سے مارو ۔ اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کرے گا اور تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو ۔
۔ ( اس لئے ) ہم نے کہا کہ اس گائے کا کوئی ٹکڑا اس ( مقتول کی لاش ) پر مارو ۔ اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کرتا ہے ۔ اور تمہیں اپنی قدرت کی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو ۔
اس وقت ہم نے حکم دیا کہ مقتول کی لاش کو اس کے ایک حصّے سے ضرب لگاؤ ۔ دیکھو ، اسطرح اللہ مردوں کو زندگی بخشتا ہے اور تمھیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تا کہ تم سمجھو 85 ۔
پس ہم نے حکم دیا: اس ( گائے ) کے کچھ حصے سے اس ( مقتول ) کو مارو ، اسی طرح اللہ ( تعالیٰ ) مردوں کو زندہ فرماتے ہیں اور تمہیں اپنی ( قدرت کی ) نشانیاں دکھلاتے ہیں تاکہ تم سمجھ جاؤ ۔
چنانچہ ہم نے کہا کہ اس ( مقتول ) کو اس ( گائے ) کے ایک حصے سے مارو ۔ ( ٥٣ ) اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کرتا ہے ، اور تمہیں ( اپنی قدرت کی ) نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھ سکو ۔
سوہم نے ( قاتل کاسراغ لگانے کا ) حکم دیاکہ اس ( گائے ) کا ایک ٹکڑالا ش پر مارواللہ اسی طرح مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تمہیں اپنی نشا نیاں دکھلاتا ہے تاکہ تم سمجھو
تو ہم نے فرمایا اس مقتول کو اس گائے کا ایک ٹکڑا مارو ( ف۱۲۲ ) اللہ یونہی مردے جلائے گا ۔ اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے کہ کہیں تمہیں عقل ہو ( ف۱۲۳ )
پھر ہم نے حکم دیا کہ اس ( مُردہ ) پر اس ( گائے ) کا ایک ٹکڑا مارو ، اسی طرح اللہ مُردوں کو زندہ فرماتا ہے ( یا قیامت کے دن مُردوں کو زندہ کرے گا ) اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم عقل و شعور سے کام لو