Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब तुमने एक शख़्स को मार डाला, फिर एक-दूसरे पर उसका इल्ज़ाम थोपने लगे; हालाँकि अल्लाह को ज़ाहिर करना मंज़ूर था जो कुछ तुम छुपाना चाहते थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور(اس وقت کو یاد کرو)جب تم نے ایک شخص کوقتل کردیا،پھرایک دوسرے سے اس بارے میں جھگڑا کرنے لگے اوراﷲ تعالیٰ اس کونکالنے والاتھاجوتم چھپاتے تھے

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ تم نے ایک نفس کو قتل کردیا ، پھر اس کے بارے میں ایک دوسرے پر الزام بازی کی ، حالانکہ اللہ وہ سب کچھ ظاہر کرنے والا ہے ، جو تم چھپاتے رہے ہو ۔

By Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب تم نے ایک شخص کو قتل کر ڈالا تھا ۔ اور پھر اس کے بارے میں باہم جھگڑنے لگے ( ایک دوسرے پر قتل کا الزام لگانے لگے ) اور اللہ اس چیز کو ظاہر کرنے والا تھا جسے تم چھپا رہے تھے

By Moudoodi

اور تمھیں یاد ہے وہ واقعہ جب تم نے ایک شخص کی جان لی تھی ، پھر اس کے بارے میں جھگڑنے اور ایک دوسرے پر قتل کا الزام تھوپنے لگے تھے اور اللہ نے فیصلہ کر لیا تھا کہ جو کچھ تم چھپاتے ہو ، اسے کھول کر رکھ دیگا ۔

By Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب تم لوگوں نے ایک شخص کوقتل کردیا پھر اس کے بارے میں ایک دوسرے پر ( الزام ) لگانے لگے اور جو تم چھپاتے تھے اللہ ( تعالیٰ ) اسے ظاہر فرمانے والے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( یاد کرو ) جب تم نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا ، اور اس کے بعد اس کا الزام ایک دوسرے پر ڈال رہے تھے ، اور اللہ کو وہ راز نکال باہر کرنا تھا جو تم چھپائے ہوئے تھے ۔

By Noor ul Amin

اور جب تم نے ایک آدمی کو مارڈالاپھرتم ( اس کے قتل کا ) الزام ایک دوسرے کے سرتھوپ رہے تھے اورجو تم چھپانا چاہتے تھے اللہ اسے ظاہر کرنے والا تھا

By Kanzul Eman

اور جب تم نے ایک خون کیا تو ایک دوسرے پر اس کی تہمت ڈالنے لگے اور اللہ کو ظاہر کرنا تھا جو تم چھپاتے تھے ،

By Tahir ul Qadri

اور جب تم نے ایک شخص کو قتل کر دیا پھر تم آپس میں اس ( کے الزام ) میں جھگڑنے لگے ، اور اللہ ( وہ بات ) ظاہر فرمانے والا تھا جسے تم چھپا رہے تھے