Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और ये लोग कहते हैं कि हमारे दिल ग़िलाफ़ में (बंद) हैं, नहीं! बल्कि उनके कुफ़्र की वजह से अल्लाह ने उन पर फटकार डाल रखी है; इसलिए वे कम ही ईमान लाते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور انہوں نے کہا کہ ہمارے دل غلاف میں ہیں بلکہ اﷲ تعالیٰ نے اُن کے کفرکی وجہ سے اُن پرلعنت کی لہٰذاکم ہی ہے جس پروہ ایمان لاتے ہیں

By Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل تو بند ہیں ۔ بلکہ اللہ نے ان کے کفر کے سبب سے ان پر لعنت کردی ہے تو شاذ ونادر ہی وہ ایمان لائیں گے ۔

By Hussain Najfi

اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارے دلوں پر ( قدرتی ) غلاف چڑھے ہوئے ہیں ( ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آتا ) ۔ نہیں ۔ بلکہ اللہ نے ان کے کفر کی وجہ سے ان پر لعنت کی ہے ( اپنی رحمت سے دور کر دیا ہے ) اس لئے وہ کم ہی ایمان لائیں گے ۔

By Moudoodi

وہ کہتے ہیں ، ہمارے دل محفوظ ہیں ۔ نہیں94 ، اصل بات یہ ہے کہ ان کے کفر کی وجہ سے ان پر اللہ کی پھٹکار پڑی ہے ، اس لیے وہ کم ہی ایمان لاتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور انہوں نے کہا: ہمارے دل پردوں میں ہیں ، ( نہیں ) بلکہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان پر ان کے کفر کی وجہ سے لعنت فرمائی ہے اس لیے وہ کم ہی ایمان لاتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : ہمارے دل غلاف میں ہیں ۔ ( ٦٠ ) نہیں ! بلکہ ان کے کفر کی وجہ سے اللہ نے ان پر پھٹکار ڈال رکھی ہے اس لیے وہ کم ہی ایمان لاتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور وہ کہتے ہیں کہ ان کے دل غلافوں میں ہیں بلکہ اللہ نے ان کے کفرکی وجہ سے ان پر لعنت بھیج دی ہے لہٰذ۱ تھوڑے ہی ایمان لاتے ہیں

By Kanzul Eman

اور یہودی بولے ہمارے دلوں پر پردے پڑے ہیں ( ف۱٤۸ ) بلکہ اللہ نے ان پر لعنت کی ان کے کفر کے سبب تو ان میں تھوڑے ایمان لاتے ہیں ۔ ( ف۱٤۹ )

By Tahir ul Qadri

اور یہودیوں نے کہا: ہمارے دلوں پر غلاف ہیں ، ( ایسا نہیں ) بلکہ ان کے کفر کے باعث اللہ نے ان پر لعنت کر دی ہے سو وہ بہت ہی کم ایمان رکھتے ہیں