Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब आई उनकी तरफ़ से उनके पास एक किताब जो सच्चा करने वाली है उसको जो उनके पास है, और वे पहले से काफ़िरों पर फ़तह माँगा करते थे, फिर जब आई उनके पास वह चीज़ जिसको उन्होंने पहचान रखा था तो उन्होंने उसका इनकार कर दिया; पस अल्लाह की लानत है इनकार करने वालों पर।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اُن کے پاس ایک کتاب آگئی جواس کی تصدیق کرنے والی ہے جواُن کے پاس ہے ،حالانکہ وہ اس سے پہلے کافروں پرفتح مانگاکرتے تھے پھرجب وہ چیزان کے پاس آگئی جسے انہوں نے پہچان لیا توانہوں نے اُس کے سا تھ کفرکیا،کفرکرنے والوں پراﷲ تعالیٰ کی لعنت ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جب آئی ان کے پاس ایک کتاب اللہ کے پاس سے ، مطابق ان ( پیشین گوئیوں ) کے جو ان کے ہاں موجود ہیں اور وہ پہلے سے کافروں کے مقابلے میں فتح کی دعائیں مانگ رہے تھے ۔ تو جب آئی ان کے پاس وہ چیز جس کو وہ جانے پہچانے ہوئے تھے تو انہوں نے اس کا انکار کردیا ۔ پر ان منکروں پر اللہ کی پھٹکار ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے وہ کتاب آئی جو ان کے پاس والی کتاب ( توراۃ ) کی تصدیق کرتی ہے باوجودیکہ اس کے آنے سے پہلے خود یہ لوگ کافروں کے خلاف اس کے ذریعہ سے فتح و ظفر طلب کیا کرتے تھے ۔ مگر جب وہ ( کتاب ) ان کے پاس آگئی جسے وہ پہچانتے تھے تو اس کا انکار کر دیا ۔ پس کافروں ( منکروں ) پر اللہ کی لعنت ہو ۔

By Moudoodi

اور اب جو ایک کتاب اللہ کی طرف سے ان کے پاس آئی ہے ، اس کے ساتھ ان کا کیا برتاؤ ہے؟ باوجودیکہ وہ اس کتاب کی تصدیق کرتی ہے جو ان کے پاس پہلے سے موجود تھی ، باوجودیکہ اس کی آمد سے پہلے وہ خود کفار کے مقابلے میں فتح و نصرت کی دعائیں مانگا کرتے تھے ، مگر جب وہ چیز آگئی جسے وہ پہچان بھی گئے ، تو انھوں نے اسے ماننے سے انکار کر دیا ۔ 95 خدا کی لعنت ان منکرین پر ،

By Mufti Naeem

اور جب ان کے پاس اﷲ ( تعالیٰ ) کی طرف سے کتاب ( قرآن مجید ) آئی ( جو ) ان کے پاس جو ( کتاب ) ہے اس کی تصدیق کرنے والی ( ہے ) حالانکہ وہ ( اس سے ) پہلے ( اس کے ذریعے ) کافروں پر فتح طلب کیا کرتے تھے ، پس جب ان کے پاس وہ ( کتاب ) آئی جسے وہ پہچانتے ( بھی ) تھے ( تو ) انہوں نے اس کا انکار کیا ، پس کافروں پر اﷲ ( تعالیٰ ) کی لعنت ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے وہ کتاب آئی ( یعنی قرآن ) جو اس ( تورات ) کی تصدیق بھی کرتی ہے جو پہلے سے ان کے پاس ہے ( تو ان کا طرز عمل دیکھو ) باوجودیکہ یہ خود شروع میں کافروں ( یعنی بت پرستوں ) کے خلاف ( اس کتاب کے حوالے سے ) اللہ سے فتح کی دعائیں مانگا کرتے تھے ۔ ( ٦١ ) مگر جب وہ چیز ان کے پاس آگئی جسے انہوں نے پہچان بھی لیا ، تو اس کا انکار کر بیٹھے ۔ پس پھٹکار ہے اللہ کی ایسے کافروں پر ۔

By Noor ul Amin

اور جب اللہ کی طرف سے کتاب آگئی جو اُس کتاب کی تصدیق کرتی ہےجو ان کے پاس ہے اور اس سے قبل وہ کفارکے مقابلہ میں فتح ونصرت کی دعائیں مانگاکرتے تھے ، توجب ان کے پاس وہ چیز ( کتاب ) آ گئی ، جسے انہوں نے پہچان لیاتواس کا انکارکردیا ، سوایسے کافروں پر اللہ کی لعنت ہے

By Kanzul Eman

اور جب ان کے پاس اللہ کی وہ کتاب ( قرآن ) آئی جو ان کے ساتھ والی کتاب ( توریت ) کی تصدیق فرماتی ہے ( ف۱۵۰ ) اور اس سے پہلے وہ اسی نبی کے وسیلہ سے کافروں پر فتح مانگتے تھے ( ف۱۵۱ ) تو جب تشریف لایا انکے پاس وہ جانا پہچانا اس سے منکر ہو بیٹھے ( ف۱۵۲ ) تو اللہ کی لعنت منکروں پر ۔

By Tahir ul Qadri

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے وہ کتاب ( قرآن ) آئی جو اس کتاب ( تورات ) کی ( اصلاً ) تصدیق کرنے والی ہے جو ان کے پاس موجود تھی ، حالانکہ اس سے پہلے وہ خود ( نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان پر اترنے والی کتاب قرآن کے وسیلے سے ) کافروں پر فتح یابی ( کی دعا ) مانگتے تھے ، سو جب ان کے پاس وہی نبی ( حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اوپر نازل ہونے والی کتاب قرآن کے ساتھ ) تشریف لے آیا جسے وہ ( پہلے ہی سے ) پہچانتے تھے تو اسی کے منکر ہو گئے ، پس ( ایسے دانستہ ) انکار کرنے والوں پر اللہ کی لعنت ہے