जिस किसी ने उस से मुँह मोड़ा, वह निश्चय ही क़ियामत के दिन एक बोझ उठाएगा
جواس سے منہ موڑے گا تویقیناوہ قیامت کے دن ایک بڑابوجھ اٹھائے گا۔
جو اس سے اعراض کریں گے ، وہ قیامت کے دن ایک بھاری بوجھ اٹھائیں گی ۔
جو کوئی اس سے روگردانی کرے گا تو وہ قیامت کے دن ( اپنے اس جرم کا ) بوجھ خود اٹھائے گا ۔
جو کوئی اس سے منہ موڑے گا وہ قیامت کے روز سخت بار گناہ اٹھائے گا ،
جو شخص اس سے روگردانی کرے گا ، وہ قیامت کے دن ( گناہوں کا ) بڑا بھاری بوجھ اُٹھائے گا
جو لوگ اس سے منہ موڑیں گے ، تو وہ قیامت کے دن بڑا بھاری بوجھ لادے ہوں گے ۔
جوشخص اس سے رو گردانی کرے گاوہ قیامت کے دن گناہ کابوجھ اٹھائے ہوئے ہوگا
جو اس سے منہ پھیرے ( ف۱۵۱ ) تو بیشک وہ قیامت کے دن ایک بوجھ اٹھائے گا ( ف۱۵۲ )
جو شخص اس سے روگردانی کرے گا تو بیشک وہ قیامت کے دن سخت بوجھ اٹھائے گا