कहा, "तुम दोनों के दोनों यहाँ से उतरो! तुम्हारे कुछ लोग कुछ के शत्रु होंगे। फिर यदि मेरी ओर से तुम्हें मार्गदर्शन पहुँचे, तो जिस किसी ने मेरे मार्गदर्शन का अनुपालन किया, वह न तो पथभ्रष्ट होगा और न तकलीफ़ में पड़ेगा
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’تم دونوں اکھٹے اس سے اُترجاؤ،تم ایک دوسرے کے دشمن ہو پھر اگر واقعی میری طرف سے تمہارے پاس کوئی ہدایت آئے توجومیری ہدایت کی پیروی کرے گا تو نہ وہ گمراہ ہوگا اور نہ وہ مصیبت میں پڑے گا۔
حکم ہوا کہ تم سب یہاں سے اترو ، تم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے! پر اگر تمہارے پاس میری ہدایت آئے تو جو میری ہدایت کی پیروی کرے گا ، نہ وہ گمراہ ہوگا اور نہ محروم رہے گا!
فرمایا ( اب ) تم زمین پر اتر جاؤ ایک دوسرے کے دشمن ہوکر پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے تو جو کوئی میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ بدبخت ہوگا ۔
اور فرمایا ” تم دونوں ﴿فریق ، یعنی انسان اور شیطان﴾ یہاں سے اتر جاؤ ۔ تم ایک دوسرے کے دشمن رہو گے ۔ اب اگر میری طرف سے تمہیں کوئی ہدایت پہنچے تو جو کوئی میری اس ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ بھٹکے گا نہ بد بختی میں مبتلا ہوگا ۔
۔ ( اللہ تعالیٰ نے ) فرمایا کہ تم دونوں ( کے دونوں ) یہاں ( جنت ) سے نیچے ( زمین پر ) اترو اس حال میں کہ تم میں سے بعض ، بعض کے دشمن ہوں گے ، پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت آئے تو جو شخص میری ( امن ) ہدایت کی اتباع کرلے گا تو وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ تکلیف میں پڑے گا ۔
اللہ نے فرمایا : تم دونوں کے دونوں یہاں سے نیچے اتر جاؤ ، تم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے ( ٥٣ ) پھر اگر تمہیں میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے تو جو کوئی میری ہدایت کی پیروی کرے گا ، وہ نہ گمراہ ہوگا ، اور نہ کسی مشکل میں گرفتار ہوگا ۔
پھراللہ نے فرمایا : تم دونوں یہاں ( جنت ) سے نیچے ( زمین پر ) چلے جائوکیونکہ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت آئے توجوکوئی میری ہدایت کی پیروی کرے گاوہ نہ تودنیا میں گمراہ ہوگا اور نہ آخرت میں تکلیف اٹھائے گا
فرمایا تم دونوں مل کر جنت سے اترو تم میں ایک دوسرے کا دشمن ہے ، پھر اگر تم سب کو میری طرف سے ہدایت آئے ، ( ف۱۸٤ ) تو جو میری ہدایت کا پیرو ہوا وہ نہ بہکے ( ف۱۸۵ ) نہ بدبخت ہو ( ف۱۸٦ )
ارشاد ہوا: تم یہاں سے سب کے سب اتر جاؤ ، تم میں سے بعض بعض کے دشمن ہوں گے ، پھر جب میری جانب سے تمہارے پاس کوئی ہدایت ( وحی ) آجائے سو جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا تو وہ نہ ( دنیا میں ) گمراہ ہوگا اور نہ ( آخرت میں ) بدنصیب ہوگا