इसी प्रकार हम उसे बदला देते हैं जो मर्यादा का उल्लंघन करे और अपने रब की आयतों पर ईमान न लाए। और आख़िरत की यातना तो अत्यन्त कठोर और अधिक स्थायी है
اوراسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں اس شخص کوجوحدسے گزرجاتاہے اوراپنے رب کی آیات پر ایمان نہیں لاتااوریقیناآخرت کاعذاب زیادہ سخت اورزیادہ باقی رہنے والا ہے۔
اور اسی طرح ہم بدلہ دیں گے اس کو جو حدود سے تجاوز کرے گا اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہیں لائے گ اور عذابِ آخرت زیادہ سخت اور زیادہ دیرپا ہوگا ۔
اور جو کوئی حد سے تجاوز کرے اور اپنے پروردگار کی بات پر ایمان نہ لائے تو ہم اسے اسی طرح ( دنیا میں ) سزا دیتے ہیں اور آخرت کا عذاب تو اور بھی بڑا سخت اور پائیدار ہے ۔
اس طرح ہم حد سے گزرنے والے اور اپنے رب کی آیات نہ ماننے والے کو ﴿دنیا میں﴾ بدلہ دیتے ہیں ، 108 اور آخرت کا عذاب زیادہ سخت اور زیادہ دیرپا ہے ۔
اور جو شخص حد سے ( آگے ) نکل جائے اور اپنے رب کی آیات پر ایمان نہ لائے تو ہم اس کو ایسا ہی بدلہ دیں گے اور البتہ آخرت کا عذاب تو بہت سخت اور بہت دیر تک رہنے والا ہے ۔
اور جو شخص حد سے گذر جاتا ہے ، اور اپنے پروردگار کی نشانیوں پر ایمان نہیں لاتا ، اسے ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں ، اور آخرت کا عذاب واقعی زیادہ سخت اور زیادہ دیر رہنے والا ہے ۔
اورجو شخص بھی حدسے بڑھ جائے اور اپنے رب کی آیات پر ایمان نہ لائے گا ہم اسے اسی طرح سزا دیں گے اور آخرت کاعذاب زیادہ سخت اور طویل مدت تک باقی رہنے والا ہے
اور ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں جو حد سے بڑھے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ، اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے سخت تر اور سب سے دیرپا ہے ،
اور اسی طرح ہم اس شخص کو بدلہ دیتے ہیں جو ( گناہوں میں ) حد سے نکل جائے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ، اور بیشک آخرت کا عذاب بڑا ہی سخت اور ہمیشہ رہنے والا ہے