Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दो, "हर एक प्रतीक्षा में है। अतः अब तुम भी प्रतीक्षा करो। शीघ्र ही तुम जान लोगे कि कौन सीधे मार्ग वाला है और किनको मार्गदर्शन प्राप्त है।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں ہر ایک منتظرہے سوتم بھی انتظار کرو،پھر جلد ہی تم جان لوگے کہ سیدھے راستے والے کون ہیں اورکس نے ہدایت پائی؟

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: ہر ایک منتظر ہے تو تم بھی انتظار کرو! تم عنقریب جان لو کہ سیدھی راہ والے کون ہیں اور منزل پر کون پہنچے!

By Hussain Najfi

آپ کہہ دیجئے! کہ ہر ایک اپنے ( انجام کا ) انتظار کر رہا ہے سو تم بھی انتظار کرو ۔ عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ سیدھی راہ والے کون ہیں؟ اور ہدایت یافتہ کون ہیں ۔

By Moudoodi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ، ہر ایک انجام کار کے انتظار میں ہے ، 117 پس اب منتظر رہو ، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کون سیدھی راہ چلنے والے ہیں اور کون ہدایت یافتہ ہیں ۔ ؏ 8

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ سب لوگ ( اعمال کے نتیجے کے ) منتظر ہیں پس تم لوگ ( بھی ) انتظار کرو ، پھر عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ ( دین کے ) سیدھے راستے پر چلنے والے کون ہیں اور ( جنت کی طرف ) راہ پانے والے کون ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ان سے ) کہہ دو کہ : ( ہم ) سب انتظار کر رہے ہیں ، لہذا تم بھی انتظار کرو ، ( ٥٩ ) کیونکہ عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ سیدھے راستے والے لوگ کون ہیں ، اور کون ہیں جو ہدایت پاگئے ہیں؟

By Noor ul Amin

آ پ ان سے کہہ دیجئے کہ:ہرشخص انجام کا انتظارکررہا ہے لہٰذاتم بھی انتظار کرو جلدہی تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کون صراط مستقیم پر ہے اور کون ہدایت یافتہ ہے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ سب راہ دیکھ رہے ہیں ( ف۲۱۲ ) تو تم بھی راہ دیکھو تو اب جان جاؤ گے ( ف۲۱۳ ) کہ کون ہیں سیدھی راہ والے اور کس نے ہدایت پائی ،

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: ہر کوئی منتظر ہے ، سو تم انتظار کرتے رہو ، پس تم جلد ہی جان لوگے کہ کون لوگ راہِ راست والے ہیں اور کون ہدایت یافتہ ہیں