उस ने कहा, "यह मेरी लाठी है। मैं इस पर टेक लगाता हूँ और इस से अपनी बकरियों के लिए पत्ते झाड़ता हूँ और इस से मेरी दूसरी ज़रूरतें भी पूरी होती हैं।"
موسیٰ نے کہا: ’’یہ میری لاٹھی ہے میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور میں اس کے ساتھ اپنی بکریوں پر پتے جھاڑتاہوں اوراس میں میرے لیے اور بھی کئی ضرورتیں ہیں۔
اس نے کہا: یہ میری لٹھیا ہے ۔ میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کیلئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لئے دوسرے بھی فائدے ہیں ۔
کہا وہ میرا عصا ہے میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کیلئے ( درختوں سے ) پتے جھاڑتا ہوں اور میرے لئے اس میں اور بھی کئی فائدے ہیں ۔
موسی ( علیہ السلام ) نے جواب دیا ” یہ میری لاٹھی ہے ، اس پر ٹیک لگا کر چلتا ہوں ، اس سے اپنی بکریوں کے لیے پتے جھاڑتا ہوں ، اور بھی بہت سے کام ہیں جو اس سے لیتا ہوں ۔ ” 12
انہوں نے فرمایا کہ یہ میری لاٹھی ہے ، میں ( کبھی تو ) اس پر سہارا لگاتا ہوں اور ( کبھی ) اس کے ذریعے سے اپنی بکریوں کے لیے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لیے دوسرے بھی کئی فائدے ہیں ۔
موسی نے کہا : یہ میری لاٹھی ہے ، میں اس کا سہارا لیتا ہوں ، اور اس سے اپنی بکریوں پر ( درخت سے ) پتے جھاڑتا ہوں ، اور اس سے میری دوسری ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں ۔
( موسیٰ نے ) کہا:’’یہ میری لاٹھی ہے اس پر میں ٹیک لگاتاہوں اور اس کے ذریعے اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس سے میں دوسرے کام بھی لیتا ہوں
عرض کی یہ میرا عصا ہے ( ف۱۸ ) میں اس پر تکیہ لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں پر پتے جھاڑتا ہوں اور میرے اس میں اور کام ہیں ( ف۱۹ )
انہوں نے کہا: یہ میری لاٹھی ہے ، میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور میں اس سے اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لئے کئی اور فائدے بھی ہیں