Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अतः जाओ, उस के पास और कहो, हम तेरे रब के रसूल हैं। इसराईल की सन्तान को हमारे साथ भेज दे। और उन्हें यातना न दे। हम तेरे पास तेरे रब की निशानी लेकर आए है। और सलामती है उस के लिए जो संमार्ग का अनुसरण करे!

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تو دونوں اُس کے پاس جاؤاور کہو کہ یقیناہم دونوں تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں چنانچہ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے اوراُن کو عذاب نہ دے، یقیناًہم تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس ایک نشانی لے کر آئے ہیں اورسلام ہو اس پر جو ہدایت کے پیچھے چلا۔

By Amin Ahsan Islahi

پس اس کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ ہم دونوں تیرے رب کے رسول ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے اور ان کو عذاب میں مبتلا نہ رکھ ۔ ہم تیرے خداوند کے پاس سے ایک بڑی نشانی بھی لے کر آئے ہیں اور سلامتی ان لوگوں پر ہے ، جو ہدایت کی پیروی کریں ۔

By Hussain Najfi

تم ( بے دھڑک ) اس کے پاس جاؤ ۔ اور کہو کہ ہم تیرے پروردگار کے پیغمبر ہیں ۔ سو تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ روانہ کر اور ان کو تکلیف نہ پہنچا ۔ ہم تیرے پاس تیرے پروردگار کی طرف سے معجزہ لے کر آئے ہیں اور سلامتی ہے اس کے لئے جو ہدایت کی پیروی کرے ۔

By Moudoodi

جاؤ اس کے پاس اور کہو کہ ہم تیرے رب کے فرستادے ہیں ، بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کےلیے چھوڑ دے اور ان کو تکلیف نہ دے ۔ ہم تیرے پاس تیرے رب کی نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی ہے اس کے لیے جو راہ راست کی پیروی کرے ۔

By Mufti Naeem

پس آپ دونوں اس کے پاس جائیے ، پس اس سے کہیے کہ بلاشبہ ہم دونوں آپ کے رب کے بھیجے ہوئے ( رسول ) ہیں ، پس بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے ( کی اجازت ) دیجیے اور انہیں نہ ستائیے ، تحقیق ہم آپ کے پاس آپ کے رب کی ( طرف سے اپنی نبوت کی ) نشانی ( بھی ) لے کر آئے ہیں اور سلامتی ہے اس شخص پر جو ( سیدھی ) راہ پر چلے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اب اس کے پاس جاؤ ، اور کہو کہ ہم دونوں تمہارے رب کے پیغمبر ہیں ، اس لیے بنو اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دو ، اور انہیں تکلیفیں نہ پہنچاؤ ، ہم تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں ، اور سلامتی اسی کے لیے جو ہدایت کی پیروی کرے ۔

By Noor ul Amin

لہٰذا اس کے پاس جائو اور کہوکہ:ہم تیرے رب کے رسول ہیں لہٰذا بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے اور انہیں تکلیف نہ دے ہم تیرے پاس تیرے رب کی نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی ہواس آدمی پر جوہدایت کی پیروی کرے

By Kanzul Eman

تو اس کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں تو اولاد یعقوب کو ہمارے ساتھ چھوڑ دے ( ف۵۳ ) اور انھیں تکلیف نہ دے ( ف۵٤ ) بیشک ہم تیرے رب کی طرف سے نشانی لائے ہیں ( ف۵۵ ) اور سلامتی اسے جو ہدایت کی پیروی کرے ( ف۵٦ )

By Tahir ul Qadri

پس تم دونوں اس کے پاس جاؤ اور کہو: ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے ( رسول ) ہیں سو تو بنی اسرائیل کو ( اپنی غلامی سے آزاد کرکے ) ہمارے ساتھ بھیج دے اور انہیں ( مزید ) اذیت نہ پہنچا ، بیشک ہم تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں ، اور اس شخص پر سلامتی ہو جس نے ہدایت کی پیروی کی