उस ने कहा, "ऐ मूसा! क्या तू हमारे पास इसलिए आया है कि अपने जादू से हमको हमारे अपने भूभाग से निकाल दे?
اُس نے کہا: اے موسیٰ!کیاتم ہمارے پاس آئے ہوکہ اپنے جادوسے ہمیں ہمارے ملک سے نکال دو؟
اس نے کہا: موسیٰ! کیا تم اس لئے ہمارے پاس آئے ہو کہ اپنے جادو کے زور سے ہم کو ہمارے ملک سے بے دخل کردو؟
اور کہا اے موسیٰ! کیا تم اس لئے ہمارے پاس آئے ہو کہ اپنے جادو کے زور سے ہمیں ہماری سرزمین سے نکال دو؟
کہنے لگا ” اے موسی ( علیہ السلام ) ، کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے ہم کو ہمارے ملک سے نکال باہر کرے؟ 30
اس نے کہاکہ اے موسیٰ !کیاتم ہماے پاس ا س لیے آئے ہوکہ تم اپنے جادو ( کے زور ) سے ہمیں ہماری زمین ( ملک ) سے نکال باہرکردو؟
کہنے لگا : موسیٰ ! کیا تم اس لیے آئے ہو کہ اپنے جادو کے ذریعے ہمیں اپنی زمین سے نکال باہر کرو؟
فرعون کہنے لگا؟اے موسیٰ! کیا توہمارے پاس اسلئے آ یا ہے کہ اپنے جادوکے زورسے ہمیں ہماری سرزمین سے نکال دو
بولا کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہمیں اپنے جادو کے سبب ہماری زمین سے نکال دو اے موسیٰ ( ف۷۳ )
اس نے کہا: اے موسٰی! کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ تم اپنے جادو کے ذریعہ ہمیں ہمارے ملک سے نکال دو