Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उसी का है जो कुछ आकाशों में है और जो कुछ धरती में है और जो कुछ इन दोनों के मध्य है और जो कुछ आर्द्र मिट्टी के नीचे है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُسی کاہے جوآسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اورجواُن دونوں کے درمیان ہے اورجوگیلی مٹی کے نیچے ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اسی کے اختیار میں ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے ، جو کچھ زمین میں ہے ، جو کچھ ان کے درمیان ہے اور جو کچھ زمین کے نیچے ہے ۔

By Hussain Najfi

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اور جو کچھ زمین کے نیچے ہے سب اسی کا ہے ۔

By Moudoodi

مالک ہے ان سب چیزوں کا جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور جو زمین و آسمان کے درمیان ہیں اور جو مٹی کے نیچے ہیں ۔

By Mufti Naeem

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان اور جو کچھ زمین کے نیچے ہے ، سب ان ہی ( اللہ تعالیٰ ) کی ملکیت ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اور ان کے درمیان جو کچھ ہے وہ سب بھی اسی کی ملکیت ہے ، اور زمین کی تہوں کے نیچے جو کچھ ہے وہ بھی ۔

By Noor ul Amin

جوکچھ آسمان اور زمین میں ہے اور جو ان کے درمیان میں ہے اورجو زمین کی انتہائی گہرائی میں ہے ان سب چیزوں کا وہی مالک ہے

By Kanzul Eman

اس کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور جو کچھ ان کے بیچ میں اور جو کچھ اس گیلی مٹی کے نیچے ہے ( ف٤ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( پس ) جو کچھ آسمانوں ( کی بالائی نوری کائناتوں اور خلائی مادی کائناتوں ) میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ( فضائی اور ہوائی کرّوں میں ) ہے اور جو کچھ سطح ارضی کے نیچے آخری تہہ تک ہے سب اسی کے ( نظام اور قدرت کے تابع ) ہیں