Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यदि इन दोनों (आकाश और धरती) में अल्लाह के सिवा दूसरे इष्ट-पूज्य भी होते तो दोनों की व्यवस्था बिगड़ जाती। अतः महान और उच्च है अल्लाह, राजासन का स्वामी, उन बातों से जो ये बयान करते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اگران دونوں میں اﷲ تعالیٰ کے سوااوربھی معبود ہوتے تو ان دونوں میں ضرورفساد برپا ہو جاتاسو عرش کارب اللہ تعالیٰ پاک ہے اُن سے جووہ بیان کرتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اگر ان دونوں کے اندر اللہ کے سوا الگ الگ الہٰ ہوتے تو یہ دونوں درہم برہم ہوکے رہ جاتے ۔ تو اللہ – عرش کا مالک – ان چیزوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اگر زمین و آسمان میں اللہ کے سوا کوئی اور خدا ہوتا تو دونوں کا نظام برباد ہو جاتا پس پاک ہے اللہ جو عرش کا مالک ہے ان باتوں سے جو لوگ بناتے ہیں ۔

By Moudoodi

اگر آسمان و زمین میں ایک اللہ کے سوا دوسرے خدا بھی ہوتے تو ﴿ زمین اور آسمان﴾ دونوں کا نظام بگڑ جاتا ۔ 22 پس پاک ہے اللہ رب العرش 23 ان باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اگر ان دونوں ( آسمان و زمین ) میں اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا اور معبود ہوتے تو ان دونوں کا نظام درہم برہم ہوجاتا ، پس ( درحقیقت ) جو باتیں یہ لوگ بیان کرتے ہیں اللہ ( تعالیٰ جو ) عرش عظیم کا مالک ( ہے ) ان سے پاک ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اگر آسمان اور زمین میں اللہ کے سوا دوسرے خدا ہوتے تو دونوں درہم برہم ہوجاتے ۔ ( ١٠ ) لہذا عرش کا مالک اللہ ان باتوں سے بالکل پاک ہے جو یہ لوگ بنایا کرتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اگرزمین اور آسمان میں اللہ کے سواکوئی اور بھی معبودہوتاتودونوں تباہ ہوجاتے ، لہٰذا جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں ان سے پاک ہےجو عرش کامالک ہے

By Kanzul Eman

اگر آسمان و زمین میں اللہ کے سوا اور خدا ہوتے تو ضرور وہ ( ف٤۰ ) تباہ ہوجاتے ( ف٤۱ ) تو پاکی ہے اللہ عرش کے مالک کو ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں ( ف٤۲ )

By Tahir ul Qadri

اگر ان دونوں ( زمین و آسمان ) میں اﷲ کے سوا اور ( بھی ) معبود ہوتے تو یہ دونوں تباہ ہو جاتے ، پس اﷲ جو عرش کا مالک ہے ان ( باتوں ) سے پاک ہے جو یہ ( مشرک ) بیان کرتے ہیں