वह जानता है जो कुछ उन के आगे है और जो कुछ उन के पीछे है, और वे किसी की सिफ़ारिश नहीं करते सिवाय उस के जिस के लिए अल्लाह पसन्द करे। और वे उस के भय से डरते रहते हैं
وہ جانتاہے جواُن کے سامنے ہے اورجو اُن کے پیچھے ہے اور وہ سفارش نہیں کرتے مگراس کے لیے جسے اﷲ تعالیٰ پسند کرے اوروہ اس کے خوف سے ڈرنے والے ہیں۔
وہ ان کے آگے اور ان کے پیچھے جو کچھ کر رہے ہیں ، سب سے باخبر ہے اور وہ شفاعت نہیں کریں گے مگر صرف اس کیلئے ، جس کیلئے اللہ پسند فرمائے اور وہ اس کی خشیت سے لرزاں رہتے ہیں ۔
اللہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور وہ کسی کی شفاعت نہیں کرتے سوائے اس کے جس سے خدا راضی ہو ۔ اور وہ اس کے خوف و خشیہ سے لرزتے رہتے ہیں ۔
جو کچھ ان کے سامنے ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ ان سے اوجھل ہے اس سے بھی وہ باخبر ہے ۔ وہ کسی کی سفارش نہیں کرتے بجز اس کے جس کے حق میں سفارش سننے پر اللہ راضی ہو ،
جو کچھ ان کے آگے ہوچکا ہے اور جو کچھ پیچھے ہوگا وہ سب سے واقف ( وآگاہ ) ہے اور وہ ( لوگ ) اس کے پاس کسی کی سفارش نہیں کرسکتے سوائے اس شخص کے جس کے لیے اللہ ( تعالیٰ ) کی مرضی ہو اور وہ سب اس کی ہیبت سے ڈرتے ( رہتے ) ہیں ۔
وہ ان کی تمام اگلی پچھلی باتوں کو جانتا ہے اور وہ کسی کی سفارش نہیں کرسکتے ، سوائے اس کے جس کے لیے اللہ کی مرضی ہو ، اور وہ اس کے خوف سے سہمے رہتے ہیں ۔
اللہ ان بندوں کے سامنے کے ( ظاہری ) احوال کو بھی جانتا ہے اور خفیہ کو بھی اور وہ صرف اسی کے حق میں سفارش کرسکیں گے جس کے لئے اللہ راضی ہو اور وہ ہمیشہ اس کے خوف سے ڈرتے رہتے ہیں
وہ جانتا ہے جو ان کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے ( ف۵۳ ) اور شفاعت نہیں کرتے مگر اس کے لیے جسے وہ پسند فرمائے ( ف۵٤ ) اور وہ اس کے خوف سے ڈر رہے ہیں ،
وہ ( اﷲ ) ان چیزوں کو جانتا ہے جو ان کے سامنے ہیں اور جو ان کے پیچھے ہیں اور وہ ( اس کے حضور ) سفارش بھی نہیں کرتے مگر اس کے لئے ( کرتے ہیں ) جس سے وہ خوش ہوگیا ہو اور وہ اس کی ہیبت و جلال سے خائف رہتے ہیں