और जो उन में से यह कहे कि "उन के सिवा मैं भी एक इष्ट -पूज्य हूँ।" तो हम उसे बदले में जहन्नम देंगे। ज़ालिमों को हम ऐसा ही बदला दिया करते हैं
اوران میں سے جوکہتا ہے کہ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ کے سوا میں معبودہوں تواسی کو ہم جہنم کی سزادیں گے۔ ظالموں کوہم ایسے ہی بدلہ دیاکرتے ہیں۔
اور ان میں سے جو بھی مدعی بنے گا کہ اس کے سوا میں الہٰ ہوں تو ہم اس کو جہنم کی سزا دیں گے ۔ ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیں گے ۔
اور جو ( بالفرض ) ان میں سے یہ کہہ دے کہ اللہ کے علاوہ میں خدا ہوں ۔ تو ہم اسے جہنم کی سزا دیں گے ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں ۔
اور وہ اس کے خوف سے ڈرے رہتے ہیں ۔ 27 اور جو ان میں سے کوئی کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں بھی ایک خدا ہوں ، تو اسے ہم جہنم کی سزا دیں ، ہمارے ہاں ظالموں کا یہی بدلہ ہے ۔ ؏ 2
اور جو شخص ان میں سے یہ کہے کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا معبود مَیں ہوں تو اسے ہم دوزخ کی سزا ( کا بدلہ ) دیں گے ( اور ) ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں ۔
اور اگر ان میں سے کوئی ( بالفرض ) یہ کہے کہ : اللہ کے علاوہ میں بھی معبود ہوں ۔ تو اس کو ہم جہنم کی سزا دیں گے ۔ ایسے ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔
اوران میں سےجو شخص کہے کہ: ’’اللہ کے علاوہ میں بھی معبودہوں ‘‘اسے ہم جہنم کی سزا دینگے اور ہم ظالموں کو ایسے ہی سزا دیتے ہیں
اور ان میں جو کوئی کہے کہ میں اللہ کے سوا معبود ہوں ( ف۵۵ ) تو اسے ہم جہنم کی جزا دیں گے ، ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ستمگاروں کو ،
اور ان میں سے کون ہے جو کہہ دے کہ میں اس ( اﷲ ) کے سوا معبود ہوں سو ہم اسی کو دوزخ کی سزا دیں گے ، اسی طرح ہم ظالموں کو سزا دیا کرتے ہیں