क्या उन लोगों ने जिन्होंने इनकार किया, देखा नहीं कि ये आकाश और धरती बन्द थे। फिर हम ने उन्हें खोल दिया। और हम ने पानी से हर जीवित चीज़ बनाई, तो क्या वे मानते नहीं?
اورجن لوگوں نے کفرکیاانہوں نے دیکھا نہیں کہ یقیناآسمان اورزمین دونوں ملے ہوئے تھے؟توہم نے ان دونوں کو پھاڑ کر جدا کیا اور ہم نے پانی سے ہرزندہ چیز کو بنایا، توکیاوہ ایمان نہیں لاتے؟
کیا ان کفر کرنے والوں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ آسمان اور زمین دونوں بند ہوتے ہیں ، پھر ہم ان کو کھول دیتے ہیں اور ہم نے پانی سے ہر چیز کو زندہ کیا تو کیا وہ پھر بھی ایمان نہیں لارہے ہیں؟
کیا کافر اس بات پر غور نہیں کرتے کہ آسمان اور زمین پہلے آپس میں ملے ہوئے تھے پھر ہم نے دونوں کو جدا کیا ۔ اور ہم نے ( پہلے ) ہر زندہ چیز کو پانی سے پیدا کیا ہے ۔ کیا یہ لوگ پھر بھی ایمان نہیں لاتے؟
کیا وہ لوگ جنہوں نے ﴿ نبی کی بات ماننے سے﴾ انکار کر دیا ہے غور نہیں کرتے کہ یہ سب آسمان اور زمین باہم ملے ہوئے تھے ، پھر ہم نے انہیں جدا کیا ، 28 اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی ۔ 29 کیا وہ ﴿ ہماری اس خلاقی کو ﴾ نہیں مانتے؟
کیا ان ( کافروں ) نے یہ نہیں دیکھا کہ بے شک آسمان اور زمین دونوں باہم ملے پس ہم نے دونوں کو ( اپنی قدرت سے ) جدا جدا کردیا اور ہم نے تمام جاندار چیزوں کو پانی سے بنایا تو کیا پھر بھی یہ لوگ ایمان نہیں لاتے؟
جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، کیا انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ سارے آسمان اور زمین بند تھے ، پھر ہم نے انہیں کھول دیا ۔ ( ١٣ ) اور پانی سے ہر جاندار چیز پیدا کی ہے ؟ ( ١٤ ) کیا پھر بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے؟
کیا کافروں نے اس بات پر غورنہیں کیا کہ زمین اور آسمان آپس میں ملے ہوئے تھے ہم نے انہیں الگ الگ کیا اور ہرجاندارچیز کو پانی سے پیدا کیا ہے پھربھی یہ لوگ ( اللہ تعالیٰ ) پرایمان نہیں لاتے؟
کیا کافروں نے یہ خیال نہ کیا کہ آسمان اور زمین بند تھے تو ہم نے انھیں کھولا ( ف۵٦ ) اور ہم نے ہر جاندار چیز پانی سے بنائی ( ف۵۷ ) تو کیا وہ ایمان لائیں گے ،
اور کیا کافر لوگوں نے نہیں دیکھا کہ جملہ آسمانی کائنات اور زمین ( سب ) ایک اکائی کی شکل میں جڑے ہوئے تھے پس ہم نے ان کو پھاڑ کر جدا کر دیا ، اور ہم نے ( زمین پر ) پیکرِ حیات ( کی زندگی ) کی نمود پانی سے کی ، تو کیا وہ ( قرآن کے بیان کردہ اِن حقائق سے آگاہ ہو کر بھی ) ایمان نہیں لاتے