Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हम ने धरती में अटल पहाड़ रख दिए, ताकि कहीं ऐसा न हो कि वह उन्हें लेकर ढुलक जाए और हम ने उस में ऐसे दर्रे बनाए कि रास्तों का काम देते हैं, ताकि वे मार्ग पाएँ

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے زمین میں پہاڑبنائے کہ وہ انہیں ہلانہ دے اوراس میں ہم نے کشادہ راستے بنائے تاکہ وہ راہ نمائی پائیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے زمین میں پہاڑ گاڑ دیے کہ وہ ان کو لے کر لڑھک نہ جائے اور ان پہاڑوں کے اندر ہم نے راستہ کیلئے درے بنائے تاکہ وہ راہ پائیں ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے زمین میں پہاڑ قرار دیئے تاکہ وہ لوگوں کو لے کر ڈھلک نہ جائے اور ہم نے ان ( پہاڑوں ) میں کشادہ راستے بنائے تاکہ وہ راہ پائیں ( اور منزل مقصود تک پہنچ جائیں ) ۔

By Moudoodi

اور ہم نے زمین میں پہاڑ جما دیے تا کہ وہ انہیں لے کر ڈھلک نہ جائے ، 30 اور اس میں کشادہ راہیں بنا دیں ، 31 شاید کہ یہ لوگ اپنا راستہ معلوم کرلیں ۔ 32

By Mufti Naeem

اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے تاکہ وہ ( زمین ) لوگوں ( کے بوجھ ) سے ہلنے نہ لگے اور ہم نے اس ( زمین ) میں کشادہ کشادہ راستے بنائے ، تاکہ لوگ ( ان سے ) راہ پائیں

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے زمین میں جمے ہوئے پہاڑ پیدا کیے ہیں تاکہ وہ انہیں لے کر ہلنے نہ پائے ، ( ١٥ ) اور اس میں ہم نے چوڑے چوڑے راستے بنائے ہیں ، تاکہ وہ منزل تک پہنچ سکیں ۔

By Noor ul Amin

اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے تا کہ وہ انہیں لے کرہچکولے نہ کھائے نیزاس میں وسیع راہیں بنادیں تاکہ لوگ راستہ معلوم کریں

By Kanzul Eman

اور زمین میں ہم نے لنگر ڈالے ( ف۵۸ ) کہ انھیں لے کر نہ کانپے اور ہم نے اس میں کشادہ راہیں رکھیں کہ کہیں وہ راہ پائیں ( ف۵۹ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے زمین میں مضبوط پہاڑ بنا دیئے تاکہ ایسا نہ ہو کہ کہیں وہ ( اپنے مدار میں حرکت کرتے ہوئے ) انہیں لے کر کانپنے لگے اور ہم نے اس ( زمین ) میں کشادہ راستے بنائے تاکہ لوگ ( مختلف منزلوں تک پہنچنے کے لئے ) راہ پاسکیں