Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिन लोगों ने इनकार किया वे जब तुम्हें देखते हैं तो तुम्हारा उपहास ही करते हैं। (कहते हैं,) "क्या यही वह व्यक्ति है, जो तुम्हारे इष्ट -पूज्यों की बुराई के साथ चर्चा करता है?" और उन का अपना हाल यह है कि वे रहमान के ज़िक्र (स्मरण) से इनकार करते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجن لوگوں نے کفرکیاوہ جب آپ کودیکھتے ہیں تووہ آپ کا مذاق ہی بناتے ہیں کہ کیایہی ہے وہ شخص جوتمہارے معبودوں کاذکرکیاکرتاہے؟حالانکہ وہ خود بھی رحمن کے ذکرکا انکار کرنے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا جب تم کو دیکھتے ہیں تو بس تم کو مذاق بنالیتے ہیں ۔ کہتے ہیں: اچھا یہی ہے جو تمہارے معبودوں کی ہجو کرتا ہے اور حال یہ ہے کہ یہ خدائے رحمٰن کے ذکیر کے منکر ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) جب کافر آپ کو دیکھتے ہیں تو بس وہ آپ کا مذاق اڑاتے ہیں ( اور کہتے ہیں ) کیا یہی وہ شخص ہے جو ( برائی سے ) تمہارے خداؤں کا ذکر کرتا ہے؟ حالانکہ وہ خود خدائے رحمن کے ذکر کے منکر ہیں ۔

By Moudoodi

یہ منکرین حق جب تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہارا مذاق بنا لیتے ہیں ۔ کہتے ہیں ” کیا یہ ہے وہ شخص جو تمہارے خداؤں کا ذکر کیا کرتا ہے؟ ” 39 اور ان کا اپنا حال یہ ہے کہ رحمان کے ذکر سے منکر ہیں ۔ 40

By Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) جب یہ ( کفار ) آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ سے فقط مذاق ( واستہزا ) ہی کرتے ہیں ، ( آپس میں کہتے ہیں کہ ) کیا یہی ہے وہ شخص جو تمہارے معبودوں کا ذکر ( برائی سے ) کرتا ہے ، حالانکہ وہ خود رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کے ذکر سے انکار کرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا رکھا ہے ، وہ جب تمہیں دیکھتے ہیں تو اس کے سوا ان کا کوئی کام نہیں ہوتا کہ وہ تمہارا مذاق بنانے لگتے ہیں ( اور کہتے ہیں ) کیا یہی صاحب ہیں جو تمہارے خداؤں کا ذکر کیا کرتے ہیں؟ ( یعنی یہ کہتے ہیں کہ ان کی کوئی حقیقت نہیں ) حالانکہ ان ( کافروں ) کی اپنی حالت یہ ہے کہ وہ خدائے رحمن ہی کا ذکر کرنے سے انکار کیے بیٹھے ہیں ۔ ( ١٩ )

By Noor ul Amin

اور جب کافرآپکودیکھتے ہیں توبس مذاق ہی اڑاتے ہیں ( کہتے ہیں ) ’’ کیا یہی وہ شخص ہے جو تمہارے معبودوں کی برائی بیان کرتا ہے؟حالانکہ وہ کفار خود رحمن کے ذکر کے منکر ہیں

By Kanzul Eman

اور جب کافر تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہیں نہیں ٹھہراتے مگر ٹھٹھا ( ف۷۱ ) کیا یہ ہیں وہ جو تمہارے خداؤں کو برا کہتے ہیں اور وہ ( ف۷۲ ) رحمن ہی کی یاد سے منکر ہیں ( ف۷۳ )

By Tahir ul Qadri

اور جب کافر لوگ آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ سے محض تمسخر ہی کرنے لگتے ہیں ( اور کہتے ہیں: ) کیا یہی ہے وہ شخص جو تمہارے معبودوں کا ( ردّ و انکار کے ساتھ ) ذکر کرتا ہے؟ اور وہ خود ( خدائے ) رحمان کے ذکر سے انکاری ہیں