Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हम मूसा और हारून को कसौटी और रौशनी और याददिहानी प्रदान कर चुके हैं, उन डर रखने वालों के लिए

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوربلاشبہ یقیناًہم نے موسیٰ اورہارون کومتقیوں کے لئے فرقان اور ذکر اور روشنی عطا کی۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو حق وباطل کے درمیان فرق کرنے والی کسوٹی اور روشنی اور یاد دہانی عطا فرمائی ، خدا ترسوں کیلئے ۔

By Hussain Najfi

بےشک ہم نے موسیٰ و ہارون کو فرقان ، روشنی اور پرہیزگاروں کیلئے نصیحت نامہ عطا کیا ۔

By Moudoodi

49 پہلے ہم موسی ( علیہ السلام ) اور ہارون ( علیہ السلام ) کو فرقان اور روشنی اور ” ذکر ” 50 عطا کر چکے ہیں ان متقی لوگوں کی بھلائی کے لیے 51

By Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے موسیٰ وہارون ( علیہما السلام ) کو تقویٰ اختیار کرنے والوں کے لیے ( ہدایت و گمراہی میں ) فرق کرنے والی اور کامل ( سراپا ) روشنی اور نصیحت کی کتاب عطا فرمائی ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو حق و باطل کا ایک معیار ( ہدایت کی ) ایک روشنی اور ان متقی لوگوں کے لیے نصیحت کا سامان عطا کیا تھا ۔

By Noor ul Amin

اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ اور ہارون کو جو کتاب ( تورات ) دی تھی وہ ( حق وباطل میں ) فرق کرنے والی تھی اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے روشنی اور نصیحت تھی

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فیصلہ دیا ( ف۹۷ ) اور اجالا ( ف۹۸ ) اور پرہیزگاروں کو نصیحت ( ف۹۹ )

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے موسٰی اور ہارون ( علیہما السلام ) کو ( حق و باطل میں ) فرق کرنے والی اور ( سراپا ) روشنی اور پرہیز گاروں کے لئے نصیحت ( پر مبنی کتاب تورات ) عطا فرمائی