Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उस ने कहा, "नहीं, बल्कि उन के इस बड़े ने की होगी, उन्हीं से पूछ लो, यदि वे बोलते हों।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ابراہیم نے کہا: ’’بلکہ اُن کے بڑے نے یہ کیاہے چنانچہ اگر وہ بولتے ہیں تو اُنہی سے پوچھو۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اس نے جواب دیا کہ بلکہ ان کے اس بڑے نے یہ حرکت کی ہے! تو انہی سے پوچھ لو اگر یہ بولتے ہوں ۔

By Hussain Najfi

ابراہیم ( ع ) نے کہا: بلکہ ان کے بڑے بت نے یہ سب کاروائی کی ہے ان بتوں سے ہی پوچھ لو اگر وہ بول سکتے ہیں؟

By Moudoodi

” اس نے جواب دیا ” بلکہ یہ سب کچھ ان کے اس سردار نے کیا ہے ، ان ہی سے پوچھ لو اگر یہ بولتے ہوں ۔ ” 60

By Mufti Naeem

۔ ( ابراہیم علیہ السلام نے ) فرمایا بلکہ یہ ان کے اس بڑے ( بت ) نے کیا ہوگا ، پس ان ( بتوں ) سے ، اگر یہ بات کرتے ہیں تو پوچھ لو ۔

By Mufti Taqi Usmani

ابراہیم نے کہا : نہیں ، بلکہ یہ حرکت ان کے اس بڑے سردار نے کی ہے ، اب انہی بتوں سے پوچھ لو ، اگر یہ بولتے ہوں ۔ ( ٢٦ )

By Noor ul Amin

ابراہیم نے جواب دیا:نہیں بلکہ ان کے بڑے ( بت ) نے کیا ہوگالہٰذااگریہ بت بول سکتے ہیں توان سے پوچھ لو؟‘‘

By Kanzul Eman

فرمایا بلکہ ان کے اس بڑے نے کیا ہوگا ( ف۱۱٤ ) تو ان سے پوچھو اگر بولتے ہوں ( ف۱۱۵ )

By Tahir ul Qadri

آپ نے فرمایا: بلکہ یہ ( کام ) ان کے اس بڑے ( بت ) نے کیا ہوگا تو ان ( بتوں ) سے ہی پوچھو اگر وہ بول سکتے ہیں