किन्तु फिर वे बिल्कुल औंधे हो रहे। (फिर बोले,) "तुझे तो मालूम है कि ये बोलते नहीं।"
پھر وہ اپنے سروں پرالٹے کردیے گئے،بلاشبہ یقیناًتمہیں معلوم ہی ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں۔
پھر اوندھے ہوگئے ( بولے کہ ) تمہیں تو معلوم ہی ہے کہ یہ بولتے نہیں!
پھر انہوں نے ( خجالت سے ) سر جھکا کر کہا کہ تم جانتے ہو کہ یہ ( بت ) بات نہیں کرتے ۔
مگر پھر ان کی مت پلٹ گئی 61 اور بولے ” تو جانتا ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں ۔ ”
پھر ( شرمندگی سے ) اپنے سر جھکالیے ( اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہنے لگے ) تحقیق آپ جانتے ( ہی ) ہیں کہ یہ ( بت ) بات نہیں کرسکتے ہیں ۔
پھر انہوں نے اپنے سر جھکا لیے ، اور کہا : تمہیں تو معلوم ہی ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں ۔ ( ٢٧ )
پھرلاجواب ہوکرشرم کے مارے سرنگوں ہوگئے اور کہنے لگے یہ توتمہیں معلوم ہی ہے یہ ( بت ) بولتے نہیں
پھر اپنے سروں کے بل اوندھائے گئے ( ف۱۱۸ ) کہ تمہیں خوب معلوم ہے یہ بولتے نہیں ( ف۱۱۹ )
پھر وہ اپنے سروں کے بل اوندھے کر دیئے گئے ( یعنی ان کی عقلیں اوندھی ہوگئیں اور کہنے لگے: ) بیشک ( اے ابراہیم! ) تم خود ہی جانتے ہو کہ یہ تو بولتے نہیں ہیں