उन्होंने उस के साथ एक चाल चलनी चाही, किन्तु हम ने उन्हीं को घाटे में डाल दिया
اورانہوں نے اُس سے ایک سازش کا ارادہ کیا،چنانچہ ہم نے اُنہیں سب سے زیادہ خسارے والے بنا دیا۔
اور انہوں نے اس کے ساتھ ایک چال چلنی چاہی تو ہم نے انہیں ناکام بنایا ۔
ان لوگوں نے ابراہیم کے ساتھ چالبازی کرنا چاہی تھی مگر ہم نے انہیں ناکام کر دیا ۔
وہ چاہتے تھے کہ ابراہیم ( علیہ السلام ) کے ساتھ برائی کریں ۔ مگر ہم نے ان کو بری طرح ناکام کر دیا ۔
اور ان لوگوں نے ان ( ابراہیم علیہ السلام ) کے ساتھ ( بری ) تدبیر کرنا چاہی پس ہم نے ان ہی کو خسارے ( میں پڑنے ) والا بنادیا ۔
ان لوگوں نے ابراہیم کے لیے برائی کا منصوبہ بنایا تھا ، مگر نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے انہی کو بری طرح ناکام کردیا ۔
وہ توچاہتے تھے کہ ابراہیم کو تکلیف پہنچائیں مگر ہم نے انہیں ہی نقصان میں ڈال دیا
اور انہوں نے اس کا برا چاہا تو ہم نے انھیں سب سے بڑھ کر زیاں کار کردیا ( ف۱۲۵ )
اور انہوں نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کے ساتھ بری چال کا ارادہ کیا تھا مگر ہم نے انہیں بری طرح ناکام کر دیا