और हम उसे और लूत को बचाकर उस भूभाग की ओर निकाल ले गए, जिस में हम ने दुनिया वालों के लिए बरकतें रखी थीं
اور ہم نے اُسے اورلوط کواُس زمین کی طرف نجات دی جس میں ہم نے جہانوں کے لیے برکتیں رکھی ہیں۔
اور ہم نے اس کو اور لوط کو اس سرزمین کی طرف نجات دی ، جس میں ہم نے دنیا والوں کیلئے برکتیں رکھی تھیں ۔
اور ہم نے انہیں اور لوط کو نجات دی اور اس سر زمین ( شام ) کی طرف لے گئے جسے ہم نے دنیا جہان والوں کیلئے بابرکت بنایا ہے ۔
اور ہم اسے اور لوط ( علیہ السلام ) 63 کو بچا کر اس سر زمین کی طرف نکال لے گئے جس میں ہم نے دنیا والوں کے لیے برکتیں رکھی ہیں ۔ 64
اور ہم نے ان ( ابراہیم علیہ السلام ) اور لوط ( علیہ السلام ) کو نجات دی ( اور نکالا ) اس سر زمین کی طرف جس میں ہم نے دنیا والوں کے لیے برکت عطا فرمائی ۔
اور ہم انہیں اور لوط کو بچا کر اس سرزمین کی طرف لے گئے جس میں ہم نے دنیا جہان کے لوگوں کے لیے برکتیں رکھی ہیں ۔ ( ٢٩ )
اور ہم ابراہیم اور لوط کو ان سے بچاکراس سرزمین ( شام ) کی طرف لے گئے جس میں ہم نے تمام جہان والوں کے لئے برکتیں رکھی ہیں
اور ہم اسے اور لوط کو ( ف۱۲٦ ) نجات بخشی ( ف۱۲۷ ) اس زمین کی طرف ( ف۱۲۸ ) جس میں ہم نے جہاں والوں کے لیے برکت رکھی ( ف۱۲۹ )
اور ہم ابراہیم ( علیہ السلام ) کو اور لوط ( علیہ السلام ) کو ( جو آپ کے بھتیجے یعنی آپ کے بھائی ہاران کے بیٹے تھے ) بچا کر ( عراق سے ) اس سرزمینِ ( شام ) کی طرف لے گئے جس میں ہم نے جہان والوں کے لئے برکتیں رکھی ہیں