Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उस क़ौम के मुक़ाबले में जिस ने हमारी आयतों को झुठला दिया था, हम ने उस की सहायता की। वास्तव में वे बुरे लोग थे। अतः हम ने उन सबको डूबो दिया

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے اُس کی مددکی،اس کی قوم کے مقابلے میں جنہوں نے ہماری آیات کوجھٹلایا تھا، یقیناوہ بُرے لوگ تھے توہم نے اُن سب کوغرق کر دیا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اس کی مدد میں ان لوگوں سے ہم نے انتقام لیا ، جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ۔ بیشک وہ نہایت ہی برے لوگ تھے تو ہم نے ان سب کو غرق کردیا ۔

By Hussain Najfi

اور ان لوگوں کے مقابلہ میں جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے ان کی مدد کی بےشک وہ بڑے برے لوگ تھے ۔ پس ہم نے ان سب کو غرق کر دیا ۔

By Moudoodi

اور اس قوم کے مقابلے میں اس کی مدد کی جس نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا تھا ۔ وہ بڑے برے لوگ تھے ، پس ہم نے ان سب کو غرق کر دیا ۔

By Mufti Naeem

اور ہم نے ان کی مدد فرمائی اس قوم کے مقابلے میں جس نے ہماری آیات کو جھٹلایا ، بے شک وہ بری قوم ( کے لوگ ) تھے پس ہم نے ان سب کو پانی میں ڈبو دیا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جس قوم نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایاتھا ، اس کے مقابلے میں ان کی مدد کی ۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت برے لوگ تھے ، اس لیے ہم نے ان سب کو غرق کردیا ۔

By Noor ul Amin

اوران لوگوں کے خلاف ان کی مدد کی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھاوہ لوگ بھی بہت برے تھے لہٰذاہم نے ان سب کو غرق کر دیا

By Kanzul Eman

اور ہم نے ان لوگوں پر اس کو مدد دی جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں ، بیشک وہ برے لوگ تھے تو ہم نے ان سب کو ڈبو دیا ،

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے اس قوم ( کے اذیت ناک ماحول ) میں ان کی مدد فرمائی جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے ۔ بیشک وہ ( بھی ) بہت بری قوم تھی سو ہم نے ان سب کو غرق کر دیا