तब हम ने उस की प्रार्थना स्वीकार की और उसे ग़म से छुटकारा दिया। इसी प्रकार तो हम मोमिनों को छुटकारा दिया करते हैं
چنانچہ ہم نے اُس کی دُعاقبول کی اورہم نے اسے غم سے نجات دی اور ہم مومنوں کو اسی طرح نجات دیتے ہیں۔
تو ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اس کو غم سے نجات دی اور اسی طرح ہم اہلِ ایمان کو نجات دیتے ہیں ۔
ہم نے ان کی دعا قبول کی اور انہیں غم سے نجات دی اور ہم اسی طرح ایمان والوں کو نجات دیا کرتے ہیں ۔
تب ہم نے اس کی دعا قبول کی اور غم سے اس کو نجات بخشی ، اور اسی طرح ہم مومنوں کو بچا لیا کرتے ہیں ۔
پس ہم نے ان کے لیے ( ان کی دعا ) قبول فرمائی اور ہم نے ان کو غم سے خلاصی عطا فرمائی اور ہم اسی طرح ایمان والوں کو خلاصی ( نجات ) دیا کرتے ہیں ۔
اس پر ہم نے ان کی دعا قبول کی ، اور انہیں گھٹن سے نجات عطا کی ۔ اور اسی طرح ہم ایمان رکھنے والوں کو نجات دیتے ہیں ۔
تب ہم نے ان کی دعاکوقبول کیا اورانہیں اس غم سے نجا ت دی اور ہم اسی طرح ایمان رکھنے والوں کو نجات دیا کرتے ہیں
تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور سے غم سے نجات بخشی ( ف۱۵٤ ) اور ایسی ہی نجات دیں گے مسلمانوں کو ( ف۱۵۵ )
پس ہم نے ان کی دعا قبول فرما لی اور ہم نے انہیں غم سے نجات بخشی ، اور اسی طرح ہم مومنوں کو نجات دیا کرتے ہیں