Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अतः हम ने उस की प्रार्थना स्वीकार कर ली और उसे याह्या् प्रदान किया और उस के लिए उस की पत्नी को स्वस्थ कर दिया। निश्चय ही वे नेकी के कामों में एक-दूसरे के मुक़ाबले में जल्दी करते थे। और हमें ईप्सा (चाह) और भय के साथ पुकारते थे और हमारे आगे दबे रहते थे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

توہم نے اس کی دُعاقبول کی اوراسے یحییٰ سے نوازااوراُس کی بیوی کو اُس کے لیے درست کردیا،یقیناوہ نیک کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں رغبت اورخوف سے پکارتے تھے اورہمارے لیے عاجزی کرنے والے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے اس کی دعا قبول کی اور ہم نے اس کو یحییٰ عطا فرمایا اور اس کی بیوی کو اس کیلئے سازگار کردیا ۔ بیشک یہ نیکی کے کاموں میں سبقت کرنے والے اور امید وبیم ، ہر حال میں ہماری ہی عبادت کرنے والے اور ہمارے آگے سرفگندہ رہنے والے تھے ۔

By Hussain Najfi

ہم نے ان کی دعا قبول کی اور انہیں یحییٰ ( جیسا بیٹا ) عطا کیا اور ان کی بیوی کو ان کیلئے تندرست کر دیا ۔ یہ لوگ نیک کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہم کو شوق و خوف ( اور امید و بیم ) کے ساتھ پکارتے تھے اور وہ ہمارے لئے ( عجز و نیاز سے ) جھکے ہوئے تھے ۔

By Moudoodi

پس ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے یحیی عطا کیا اور اس کی بیوی کو اس کے لیے درست کر دیا ۔ 86 یہ لوگ نیکی کے کاموں میں دوڑ دھوپ کرتے تھے اور ہمیں رغبت اور خوف کے ساتھ پکارتے تھے ، اور ہمارے آگے جھکے ہوئے تھے ۔ 87

By Mufti Naeem

پس ہم نے ان کے لیے ( ان کی دعا ) قبول کی اور ہم نے ان کو یحییٰ ( علیہ السلام ) عطا فرمایا اور ان کی بیوی کو اس ( اولاد ) کے لیے قابل بنایا ، بے شک یہ ( سب حضرات ) نیکی کے کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں امید ( وشوق ) اور ڈر ( خوف ) سے پکارتے تھے اور ہمارے لیے عاجزی کرتے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے ان کی دعا قبول کی ، اور ان کو یحیی ( جیسا بیٹا ) عطا کیا ، اور ان کی خاطر ان کی بیوی کو اچھا کردیا ، ( ٤٢ ) یقینا یہ لوگ بھلائی کے کاموں میں تیزی دکھاتے تھے ، اور ہمیں شوق اور رعب کے عالم میں پکارا کرتے تھے ، اور ان کے دل ہمارے آگے جھکے ہوئے تھے ۔

By Noor ul Amin

سوان کی بھی ہم نے دعاقبول کی اور انہیں یحییٰ عطا کیا اوران کی بیوی کو اولادکے قابل بنادیایہ سب لوگ بھلائی کے کاموں کی طرف لپکتے تھے اور ہمیں امید اور خوف سے پکارتے تھے اور یہ سب ہمارے آگے جھک جانے والے تھے

By Kanzul Eman

تو ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے ( ف۱۵۸ ) یحییٰ عطا فرمایا اور اس کے لیے اس کی بی بی سنواری ( ف۱۵۹ ) بیشک وہ ( ف۱٦۰ ) بھلے کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں پکارتے تھے امید اور خوف سے ، اور ہمارے حضور گڑگڑاتے ہیں ،

By Tahir ul Qadri

تو ہم نے ان کی دعا قبول فرما لی اور ہم نے انہیں یحیٰی ( علیہ السلام ) عطا فرمایا اور ان کی خاطر ان کی زوجہ کو ( بھی ) درست ( قابلِ اولاد ) بنا دیا ۔ بیشک یہ ( سب ) نیکی کے کاموں ( کی انجام دہی ) میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں شوق و رغبت اور خوف و خشیّت ( کی کیفیتوں ) کے ساتھ پکارا کرتے تھے ، اور ہمارے حضور بڑے عجز و نیاز کے ساتھ گڑگڑاتے تھے