Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

इन बातों का ख़याल रखो। और जो कोई अल्लाह के नाम लगी चीज़ों का आदर करे, तो निस्संदेह वे (चीज़ें) दिलों के तक़वा (धर्मपरायणता) से सम्बन्ध रखती है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ اورجواﷲ تعالیٰ کے شعائرکی تعظیم کرتا ہے تویقیناوہ دلوں کے تقویٰ سے ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ان امور کا اہتمام رکھو اور جو اللہ کے شعائر کی تعظیم کرے تو یاد رکھے کہ یہ چیز دل کے تقویٰ سے تعلق رکھنے والی ہے ۔

By Hussain Najfi

یہ ہے حقیقت حال! اور جو کوئی شعائر اللہ کی تعظیم کرے تو یہ دلوں کے تقویٰ سے ہے ۔

By Moudoodi

یہ ہے اصل معاملہ﴿ اسے سمجھ لو﴾ اور جو اللہ کے مقرر کردہ شعائر 60 کا احترام کرے تو یہ دلوں کے تقوی سے ہے ۔ 61

By Mufti Naeem

یہ ( حقیقت ہے ) اور جو اللہ ( تعالیٰ ) کی نشانیوں کی تعظیم کرتا ہے تو یہ دلوں کے تقوے میں سے ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ ساری باتیں یاد رکھو ، اور جو شخص اللہ کے شعائر کی تعظیم کرے ، تو یہ بات دلوں کے تقوی سے حاصل ہوتی ہے ۔ ( ١٩ )

By Noor ul Amin

یہ سُن لیااب اور سنو!جوکوئی اللہ کے شعائر ( نشانیاں ) کی تعظیم کرے تو یہ کام دلوں کی پرہیزگاری کی دلیل ہے

By Kanzul Eman

بات یہ ہے ، اور جو اللہ کے نشانوں کی تعظیم کرے تو یہ دلوں کی پرہیزگاری سے ہے ( ف۸۳ )

By Tahir ul Qadri

یہی ( حکم ) ہے ، اور جو شخص اﷲ کی نشانیوں کی تعظیم کرتا ہے ( یعنی ان جانداروں ، یادگاروں ، مقامات ، احکام اور مناسک وغیرہ کی تعظیم جو اﷲ یا اﷲ والوں کے ساتھ کسی اچھی نسبت یا تعلق کی وجہ سے جانے پہچانے جاتے ہیں ) تو یہ ( تعظیم ) دلوں کے تقوٰی میں سے ہے ( یہ تعظیم وہی لوگ بجا لاتے ہیں جن کے دلوں کو تقوٰی نصیب ہوگیا ہو )