Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अनुमति दी गई उन लोगों को जिन के विरुद्ध युद्ध किया जा रहा है, क्योंकि उन पर ज़ुल्म किया गया - और निश्चय ही अल्लाह उन की सहायता की पूरी सामर्थ्य रखता है। -

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

انہیں بھی اجازت دے دی گئی جن سے جنگ کی جارہی ہے کیونکہ یقیناان پرظلم کیاگیا اور بلاشبہ اﷲ تعالیٰ اُن کی مدد پریقیناًپوری قدرت رکھنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

جن سے جنگ کی جائے ، ان کو جنگ کرنے کی اجازت دی گئی بوجہ اس کے کہ ان پر ظلم ہوا اور بیشک اللہ ان کی مدد پر پوری طرح قادر ہے ۔

By Hussain Najfi

ان مظلوموں کو ( دفاعی جہاد کی ) اجازت دی جاتی ہے جن سے جنگ کی جا رہی ہے اس بناء پر کہ ان پر ظلم کیا گیا ہے ۔ اور بیشک اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ہے ۔

By Moudoodi

اجازت دے دی گئی ان لوگوں کو جن کے خلاف جنگ کی جارہی ہے ، کیونکہ وہ مظلوم ہیں ، 78 اور اللہ یقینا ان کی مدد پر قادر ہے ۔ 79

By Mufti Naeem

جن لوگوں سے جنگ کی جارہی ہے ان کو ( بدلہ لینے کی ) اجازت دے دی گئی کیونکہ ان پر ظلم کیا جارہا ہے اور بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ان کی مدد پر قادر ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں سے جنگ کی جارہی ہے ، انہیں اجازت دی جاتی ہے ( کہ وہ اپنے دفاع میں لڑیں ) کیونکہ ان پر ظلم کیا گیا ہے ، ( ٢٣ ) اور یقین رکھو کہ اللہ ان کو فتح دلانے پر پوری طرح قادر ہے ۔

By Noor ul Amin

جن ( مسلمانوں ) سے ( کافر ) جنگ کررہے ہیں انہیں بھی مقابلے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ وہ مظلوم ہیں اور بیشک اللہ تعالیٰ ان کی مدد پر قادرہے

By Kanzul Eman

پروانگی ( اجازت ) عطا ہوئی انھیں جن سے کافر لڑتے ہیں ( ف۱۰۳ ) اس بناء پر کہ ان پر ظلم ہوا ( ف۱۰٤ ) اور بیشک اللہ ان کی مدد کرنے پر ضرور قادر ہے ،

By Tahir ul Qadri

ان لوگوں کو ( جہاد کی ) اجازت دے دی گئی ہے جن سے ( ناحق ) جنگ کی جارہی ہے اس وجہ سے کہ ان پر ظلم کیا گیا ، اور بیشک اﷲ ان ( مظلوموں ) کی مدد پر بڑا قادر ہے