कितनी ही बस्तियाँ हैं जिन को मैंने मुहलत दी इस दशा में कि वे ज़ालिम थीं। फिर मैंने उन्हें पकड़ लिया और अन्ततः आना तो मेरी ही ओर है
اورکتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں میں نے ڈھیل دی اس حال میں کہ وہ ظالم تھیں پھرمیں نے اُنہیں پکڑلیا اور میری ہی طرف لوٹ کرآنا ہے۔
اور کتنی ہی بستیاں ہیں ، جن کو ان کے ظلم کے باوجود میں نے ڈھیل دی ، پھر ان کو پکڑ لیا اور میری ہی طرف سب کی واپسی ہے ۔
اور کتنی ہی ایسی بستیاں ہیں جن کو میں نے مہلت دی ۔ حالانکہ وہ ظالم تھیں ۔ پھر میں نے انہیں پکڑ لیا اور ( آخرکار ) میری طرف لوٹ کر آنا ہے ۔
کتنی ہی بستیاں ہیں جو ظالم تھیں ، میں نے ان کو پہلے مہلت دی ، پھر پکڑ لیا ۔ اور سب کو واپس تو میرے ہی پاس آنا ہے ۔ ؏ 6
اور کتنی ہی بستیاں ہیں جو ظلم کرنے والی تھیں میں نے ان کو مہلت دی پھر میں نے ان کو پکڑ لیا اور میری ہی طرف لوٹنا ہے ۔
اور کتنی ہی بستیاں ایسی تھیں جنہیں میں نے مہلت دی تھی ، اور وہ ظلم کرتی رہیں ، پھر میں نے انہیں پکڑ میں لے لیا ، اور سب کو آخر کار میرے پاس ہی لوٹنا ہوگا ۔
کتنی ہی بستیاںجو ظالم تھیں میں نے پہلے انہیں مہلت دی پھر انہیں پکڑلیااورانہیں واپس تو میرے ہی پاس آنا ہے
اور کتنی بستیاں کہ ہم نے ان کو ڈھیل دی اس حال پر کہ وہ ستمگار تھیں پھر میں نے انھیں پکڑا ( ف۱۳۵ ) اور میری ہی طرف پلٹ کر آتا ہے ( ف۱۳٦ )
اور کتنی ہی بستیاں ( ایسی ) ہیں جن کو میں نے مہلت دی حالانکہ وہ ظالم تھیں پھر میں نے انہیں ( عذاب کی ) گرفت میں لے لیا ، اور ( ہر کسی کو ) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے