कह दो, "ऐ लोगों! मैं तो तुम्हारे लिए बस एक साफ़-साफ़ सचेत करने वाला हूँ।"
آپ کہہ دیں اے لوگو! یقیناًمیں تمہیں کھلا خبردارکرنے والاہوں۔
کہہ دو: اے لوگو! میں تو تمہارے لئے بس ایک کھلا ہوا آگاہی پہنچانے والا ہوں ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ کہہ دیجئے! اے لوگو! میں تو صرف تمہیں ایک کھلا ہوا ( عذاب خدا سے ) ڈرانے والا ہوں ۔
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، کہہ دو کہ ” لوگو ، میں تو تمہارے لیے صرف وہ شخص ہوں جو ﴿برا وقت آنے سے پہلے﴾ صاف صاف خبردار کر دینے والا ہو ۔ 94
۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے اے لوگو! میں تو بس تمہیں صاف صاف ڈرانے والا ہوں ۔
۔ ( اے پیغمبر ) کہہ دو کہ : اے لوگو ! میں تو تمہیں وضاحت کے ساتھ خبردار کرنے والا ہوں ۔
اے نبی!آپ کہہ دیجئے: لوگو! میں توتمہارے لئے صاف ڈرانے والا ہوں
تم فرمادو کہ اے لوگو! میں تو یہی تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں ،
فرما دیجئے: اے لوگو! میں تو محض تمہارے لئے ( عذابِ الٰہی کا ) ڈر سنانے والا ہوں