Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ताकि शैतान के डाले हुए विघ्न को उन लोगों के लिए आज़माइश बना दे जिन के दिलों में रोग है और जिन के दिल कठोर है। निस्संदेह ज़ालिम परले दर्ज के विरोध में ग्रस्त है। -

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تاکہ جو شیطان ڈالتا ہے اللہ تعالیٰ اسے ان لوگوں کے لئے فتنہ بنا دے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں اور بے شک ظالم یقیناًدور کی مخالفت میں ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

( یہ اس لئی ہوتا ہے ) کہ اللہ شیطان کے ڈالے ہوئے وسوسوں کو ان لوگوں کیلئے فتنہ بنائے ، جن کے دلوں میں روگ ہے اور جو سخت دل ہیں اور بیشک یہ ظالم اپنی مخاصمت میں بہت دور نکل گئے ہیں ۔

By Hussain Najfi

۔ ( یہ سب اس لئے ہے ) تاکہ اللہ شیطانوں کی خلل اندازی کو ان لوگوں کیلئے آزمائش کا ذریعہ بنائے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں بےشک ظالم لوگ بڑی گہری مخالفت میں پڑے ہوئے ہیں ۔

By Moudoodi

﴿وہ اس لیے ایسا ہونے دیتا ہے ﴾ تاکہ شیطان کی ڈالی ہوئی خرابی کو فتنہ بنا دے ان لوگوں کے لیے جن کے دلوں کو ﴿ نفاق کا ﴾ روگ لگا ہوا ہے اور جن کے دل کھوٹے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ عناد میں بہت دور نکل گئے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔

By Mufti Naeem

تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) جو شبہ شیطان نے ڈالا اسے ان لوگوں کے لیے آزمائش بنادے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور ان کے دل سخت ہوچکے ہیں اور بے شک ظالم لوگ البتہ دور کی گمراہی میں ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ ( شیطان نے رکاوٹ اس لیے ڈالی ) تاکہ جو رکاوٹ شیطان نے ڈالی تھی ، اللہ اسے ان لوگوں کے لیے فتنہ بنا دے جن کے دلوں میں روگ ہے ، اور جن کے دل سخت ہیں ۔ اور یقین جانو کہ یہ ظالم لوگ مخالفت میں بہت دور چلے گئے ہیں ۔

By Noor ul Amin

تاکہ شیطان جو رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے اللہ تعالیٰ انہیں ان لوگوں کی آزمائش کاذریعہ بنادے جن کے دلوں میں ( نفاق کا ) مرض ہے یا جن کہ دل سخت ہیں اور بلاشبہ یہ ظالم مخالفت ( حق ) میں دورتک چلے گئے ہیں

By Kanzul Eman

تاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو فتنہ کردے ( ف۱٤۱ ) ان کے لیے جن کے دلوں میں بیماری ہے ( ف۱٤۲ ) اور جن کے دل سخت ہیں ( ف۱٤۳ ) اور بیشک ستمگار ( ف۱٤٤ ) دُھرکے ( پرلے درجے کے ) جھگڑالو ہیں ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( یہ اس لئے ہوتا ہے ) تاکہ اﷲ ان ( باطل خیالات اور فاسد شبہات ) کو جو شیطان ( لوگوں کے ذہنوں میں ) ڈالتا ہے ایسے لوگوں کے لئے آزمائش بنا دے جن کے دلوں میں ( منافقت کی ) بیماری ہے اور جن لوگوں کے دل ( کفر و عناد کے باعث ) سخت ہیں ، اور بیشک ظالم لوگ بڑی شدید مخالفت میں مبتلا ہیں