Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और ताकि वे लोग जिन्हें ज्ञान मिला है, जान लें कि यह तुम्हारे रब की ओर से सत्य है। अतः वे इस पर ईमान लाएँ और उस के सामने उन के दिल झुक जाएँ और निश्चय ही अल्लाह ईमान लाने वालों को अवश्य सीधा मार्ग दिखाता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورتاکہ جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے جان لیں کہ آپ کے رب کی جانب سے یقیناًوہ حق ہے تووہ اس پر ایمان لے آئیں پس اُن کے دل اس کے لیے عاجز ہو جائیں اور یقیناًاﷲ تعالیٰ ان لوگوں کوجوایمان لائے سیدھے راستے کی طرف ضرور ہدایت دینے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ( ایسا اس لئے بھی ہوتا ہے ) کہ وہ لوگ جن کو علم عطا ہوا ہے ، اچھی طرح جان لیں کہ یہی تیرے رب کی جانب سے حق ہے ، پس ان کے ایمان اس پر پختہ ہوں اور ان کے دل اس کے آگے جھک جائیں اور اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں ، ضرور صراطِ مستقیم کی ہدایت فرمائے گا ۔

By Hussain Najfi

اور اس میں ( یہ مصلحت بھی ہے ) کہ وہ لوگ جنہیں علم عطا کیا گیا ہے ۔ جان لیں کہ یہ ( وحی ) آپ کے پروردگار کی طرف سے حق ہے تاکہ وہ اس پر ایمان لائیں اور ان کے دلوں میں اس کیلئے عجز و نیاز پیدا ہو جائے ۔ بےشک اللہ ایمان لانے والوں کو سیدھے راستہ تک پہنچانے والا ہے ۔

By Moudoodi

اور علم سے بہرہ مند لوگ جان لیں کہ یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے اور وہ اس پر ایمان لے آئیں اور ان کے دل اس کے آگے جھک جائیں ، یقینا اللہ ایمان لانے والوں کو ہمیشہ سیدھا راستہ دکھا دیتا ہے ۔ 101

By Mufti Naeem

اور تاکہ جن لوگوں کو علم دیا گیا وہ جان لیں کہ یہ حق ہے آپ کے رب کی طرف سے پس وہ اس پر ایمان لائیں پھر اس کے آگے ان کے دل جھک جائیں اوربے شک اللہ ( تعالیٰ ) البتہ ایمان والوں کو سیدھے راستے کی ہدایت دینے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اس رکاوٹ کو اللہ تعالیٰ نے اس لیے دور کیا ) تاکہ جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے ، وہ جان لیں کہ یہی ( کلام ) برحق ہے جو تمہارے پروردگار کی طرف سے آیا ہے ، پھر وہ اس پر ایمان لائیں ، اور ان کے دل اس کے آگے جھک جائیں ، اور یقین رکھو کہ اللہ ایمان والوں کو سیدھے راستے کی ہدایت دینے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور اسلئے کہ جن لوگوں کو علم دیاگیا ہے وہ جان لیں کہ یہ حق آ پکے رب کی طرف سے ہے اور وہ ایمان لائیں اور ان کے دل ( حق کے آگے ) جھک جائیں او ر اللہ تعالیٰ یقینا ایمان لانے والوں کو صراط مستقیم دکھلا دیتا ہے

By Kanzul Eman

اور اس لیے کہ جان لیں وہ جن کو علم ملا ہے ( ف۱٤۵ ) کہ وہ ( ف۱٤٦ ) تمہارے رب کے پاس سے حق ہے تو اس پر ایمان لائیں تو جھک جائیں اس کے لیے ان کے دل ، اور بیشک اللہ ایمان والوں کو سیدھی راہ چلانے والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور تاکہ وہ لوگ جنہیں علم ( صحیح ) عطا کیا گیا ہے جان لیں کہ وہی ( وحی جس کی پیغمبر نے تلاوت کی ہے ) آپ کے رب کی طرف سے ( مَبنی ) برحق ہے سو وہ اسی پر ایمان لائیں ( اور شیطانی وسوسوں کو ردّ کردیں ) اور ان کے دل اس ( رب ) کے لئے عاجزی کریں ، اور بیشک اﷲ مومنوں کو ضرور سیدھی راہ کی طرف ہدایت فرمانے والا ہے