और वे अल्लाह से इतर उन की बन्दगी करते हैं जिन के लिए न तो उस ने कोई प्रमाण उतारा और न उन्हें उन के विषय में कोई ज्ञान ही है। और इन ज़ालिमों को कोई सहायक नहीं
اور اﷲ تعالیٰ کے سواوہ اُن کی عبادت کرتے ہیں جس کی اﷲ تعالیٰ نے کوئی دلیل نہیں اُتاری اوران کی عبادت کرتے ہیں جن کے بارے میں اُنہیں کوئی علم بھی نہیں ہے اور ظالموں کے لیے کوئی مددگارنہیں ہے۔
اور یہ اللہ کے ماسوا ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں ، جن کے حق میں خدا نے کوئی دلیل نہیں اتاری اور نہ ان کے بارے میں ان کو کوئی علم ہی ہے اور ان ظالموں کا کوئی مددگار بننے والا نہیں ہے ۔
اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسوں کی عبادت کرتے ہیں جن کیلئے نہ تو اللہ نے کوئی دلیل ( سند ) نازل کی ہے اور نہ ہی انہیں ان کے بارے میں کوئی علم ہے اور ( ان ) ظالموں کیلئے کوئی مددگار نہیں ہے ۔
یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کر رہے ہیں جن کے لیے نہ تو اس نے کوئی سند نازل کی ہے اور نہ یہ خود ان کے بارے میں کوئی علم رکھتے ہیں ۔ 120 ان ظالموں کے لیے کوئی مددگار نہیں ہے ۔ 121
اور یہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا ان ) معبودانِ باطلہ ) کی عطادت کرتے ہیں جن پر اس نے کوئی دلیل نہیں اُتاری اور جس کا انہیں علم ( بھی ) نیہں ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔
اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن ( کے معبود ہونے ) کی اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی ، اور خود ان لوگوں کو بھی اس کے بارے میں کوئی علم حاصل نہیں ۔ ( ٣١ ) اور ان ظالموں کا ( آخرت میں ) کوئی مددگار نہیں ہوگا ۔
یہ لوگ اللہ کے علاوہ ان کی عبادت کرتے ہیں جن کے لئے اللہ نے نہ کوئی دلیل اتاری ہے اور نہ ہی خودانہیں کچھ علم ہے ان ظالموں کا ( قیامت کے دن ) کوئی بھی مدد گارنہ ہوگا
اور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں ( ف۱۷۹ ) جن کی کوئی سند اس نے نہ اتاری اور ایسوں کو جن کا خود انھیں کچھ علم نہیں ( ف۱۸۰ ) اور ستمگاروں کا ( ف۱۸۱ ) کوئی مددگار نہیں ( ف۱۸۲ )
اور یہ لوگ اﷲ کے سوا ان ( بتوں ) کی پرستش کرتے ہیں جس کی اُس نے کوئی سند نہیں اتاری اور نہ ( ہی ) انہیں اس ( بت پرستی کے انجام ) کا کچھ علم ہے ، اور ( قیامت کے دن ) ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا