Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और परस्पर मिलकर जिहाद करो अल्लाह के मार्ग में, जैसा कि जिहाद का हक़ है। उस ने तुम्हें चुन लिया है - और धर्म के मामले में तुम पर कोई तंगी और कठिनाई नहीं रखी। तुम्हारे बाप इबराहीम के पंथ को तुम्हारे लिए पसन्द किया। उस ने इस से पहले तुम्हारा नाम मुस्लिम (आज्ञाकारी) रखा था और इस ध्येय से - ताकि रसूल तुम पर गवाह हो और तुम लोगों पर गवाह हो। अतः नमाज़ का आयोजन करो और ज़कात दो और अल्लाह को मज़बूती से पकड़े रहो। वही तुम्हारा संरक्षक है। तो क्या ही अच्छा संरक्षक है और क्या ही अच्छा सहायक!

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اﷲ تعالیٰ کی راہ میں جہادکروجیساکہ اس کے راستے میں جہادکرنے کا حق ہے، اس نے تمہیں چن لیا ہے اوراُس نے دین میں تم پر تنگی نہیں رکھی،تمہارے باپ ابراہیم کی ملت ہے،اُسی نے تمہارانام مسلم رکھا ہے،اس سے پہلے بھی اور اس قرآن میں بھی، تاکہ رسول تم پرگواہ ہوجائیں اور تم لوگوں پرگواہ ہو جاؤ۔سونمازقائم کرواورزکوٰۃ ادا کرواوراﷲ تعالیٰ (کے دین ) کو مضبوطی سے پکڑلو،وہی تمہارامالک ہے سوکیا ہی اچھا وہ مالک ہے اور اچھا مددگار ہے!

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کی راہ میں جدوجہد کرو جیسا کہ اس کا حق ہے ۔ اسی نے تم کو برگزیدہ کیا اور دین کے معاملے میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی ۔ تمہارے باپ – ابراہیم – کی ملت کو ( تمہارے لئے پسند فرمایا ) اسی نے تمہارا نام مسلم رکھا ، اس سے پہلے اور اس ( قرآن ) میں بھی ( تمہارا نام مسلم ) ہے ۔ تاکہ رسول تم پر اللہ کے دین کی گواہی دے اور تم دوسرے لوگوں پر اس کی گواہی دو اور نماز کا اہتمام رکھو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور اللہ کو مضبوط پکڑو ۔ وہی تمہارا مرجع ہے اور کیا ہی خوب مرجع اور کیا ہی خوب مددگار ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو ۔ جیساکہ جہاد کرنے کا حق ہے اس نے تمہیں منتخب کیا ہے ۔ اور دین کے معاملہ میں اس نے تمہارے لئے کوئی تنگی روا نہیں رکھی ۔ اپنے باپ ( مورث اعلیٰ ) ابراہیم ( ع ) کی ملت کی پیروی کرو ۔ اسی ( اللہ ) نے اس سے پہلے بھی تمہارا نام مسلمان رکھا اور اس ( قرآن ) میں بھی تاکہ پیغمبر تم پر گواہ ہوں ۔ اور تم لوگوں پر گواہ ہو ۔ پس تم نماز قائم کرو ۔ اور زکوٰۃ دو اور اللہ سے وابستہ ہو جاؤ ۔ وہی تمہارا مولا ہے سو کیسا اچھا مولا ہے اور کیسا اچھا مددگار ہے ۔

By Moudoodi

اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا کہ جہاد کرنے کا حق ہے ۔ 128 اس نے تمہیں اپنے کام کےلیے چن لیا ہے 129 اور دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی ۔ 130 قائم ہو جاؤ اپنے باپ ابراہیم ( علیہ السلام ) کی ملت پر 131 ۔ اللہ نے پہلے بھی تمہارا نام ” مسلم ” رکھا تھا اور اس ﴿قرآن﴾ میں بھی ﴿تمہارا یہی نام ہے 132 ﴾ ۔ تاکہ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ ۔ 133 پس نماز قائم کرو ، زکوة دو ، اور اللہ سے وابستہ ہو جاؤ ۔ 134 وہ ہے تمہارا مولی ، بہت ہی اچھا ہے وہ مولی اور بہت ہی اچھا ہے وہ مددگار ۔ ؏ 10

By Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) کی راہ میں جس طرح جہاد / کوشش کرنے کا حق ہے ( اس طرح ) جہاد کرو ، اسی نے تم لوگوں کو منتخب فرمایا ہے اور دین کے معاملے میں تمہارے اوپر کوئی تنگی نہیں رکھی ( اسی نے تمہارے لیے ) تمہارے باپ ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) کا دین ( پسند فرمالیا ہے ) اسی نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے پہلے ( کتابوں میں بھی ) اور اس ( کتاب ) میں بھی ، ( یہ حکم اس لیے ہے ) تاکہ رسول ( ﷺ ) تمہارے اوپر گواہ ہوں اور تم لوگ ( دوسرے تمام ) لوگوں پر گواہ بن جاؤ ، پس نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ ( تعالیٰ ) ( کے دین کو ) مضبوطی سے تھام لو ، وہی تمہارا دوست ہے ، پس ( وہ ) بہت ہی اچھا دوست ہے اور بہت ہی اچھا مددگار ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اللہ کے راستے میں جہاد کرو ، جیسا کہ جہاد کا حق ہے ۔ ( ٣٥ ) اس نے تمہیں ( اپنے دین کے لیے ) منتخب کرلیا ہے ، اور تم پر دین کے معاملے میں کوئی تنگی نہیں رکھی ۔ اپنے باپ ابراہیم کے دین کو مضبوطی سے تھام لو ، اس نے پہلے بھی تمہارا نام مسلم رکھا تھا ، اور اس ( قرآن ) میں بھی ، تاکہ یہ رسول تمہارے لیے گواہ بنیں ، اور تم دوسرے لوگوں کے لیے گواہ بنو ۔ ( ٣٦ ) لہذا نماز قائم کرو ، اور زکوٰۃ ادا کرو ، اور اللہ کو مضبوطی سے تھامے رکھو ، وہ تمہارا رکھوالا ہے ، دیکھو ، کتنا اچھا رکھوالا ، اور کتنا اچھا مددگار ۔

By Noor ul Amin

اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا کہ جہادکرنے کا حق ہے اس نے تمہیں ( اپنے دین کے لئے ) چن لیا ہے اور دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی یہ تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے اللہ نے اس سے پہلے بھی تمہارانام مسلم رکھا تھا اور اس ( قرآن ) میں بھی ( مسلم ہی رکھا ہے ) تاکہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ ہولہٰذا نماز قائم کرو اور زکوٰۃ اداکرواوراللہ ( کے دین ) کو مضبوطی سے تھامے رکھووہی تمہاراکارسازہے وہ کیسااچھاکارسازہے او ر کیسا اچھا مدد گار ہے

By Kanzul Eman

اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا حق ہے جہاد کرنے کا ( ف۱۹۸ ) اس نے تمہیں پسند کیا ( ف۱۹۹ ) اور تم پر دین میں کچھ تنگی نہ رکھی ( ف۲۰۰ ) تمہارے باپ ابراہیم کا دین ( ف۲۰۱ ) اللہ نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے اگلی کتابوں میں اور اس قرآن میں تاکہ رسول تمہارا نگہبان و گواہ ہو ( ف۲۰۲ ) اور تم اور لوگوں پر گواہی دو ( ف۲۰۳ ) تو نماز برپا رکھو ( ف۲۰٤ ) اور زکوٰة دو اور اللہ کی رسی مضبوط تھام لو ( ف۲۰۵ ) وہ تمہارا مولیٰ ہے تو کیا ہی اچھا مولیٰ اور کیا ہی اچھا مددگار ،

By Tahir ul Qadri

اور اﷲ ( کی محبت و طاعت اور اس کے دین کی اشاعت و اقامت ) میں جہاد کرو جیسا کہ اس کے جہاد کا حق ہے ۔ اس نے تمہیں منتخب فرما لیا ہے اور اس نے تم پر دین میں کوئی تنگی نہیں رکھی ۔ ( یہی ) تمہارے باپ ابراہیم ( علیہ السلام ) کا دین ہے ۔ اس ( اﷲ ) نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے ، اس سے پہلے ( کی کتابوں میں ) بھی اور اس ( قرآن ) میں بھی تاکہ یہ رسولِ ( آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تم پر گواہ ہو جائیں اور تم بنی نوع انسان پر گواہ ہو جاؤ ، پس ( اس مرتبہ پر فائز رہنے کے لئے ) تم نماز قائم کیا کرو اور زکوٰۃ ادا کیا کرو اور اﷲ ( کے دامن ) کو مضبوطی سے تھامے رکھو ، وہی تمہارا مددگار ( و کارساز ) ہے ، پس وہ کتنا اچھا کارساز ( ہے ) اور کتنا اچھا مددگار ہے