आग उन के चेहरों को झुलसा देगी और उस में उन के मुँह विकृत हो रहे होंगे
اُن کے چہروں کو آگ جھلسا دے گی اوراس میں وہ جبڑے نکالنے والے ہوں گے۔
ان کے چہروں کو آگ جھلسے گی اور اس میں ان کے منہ بگڑے ہوئے ہوں گے ۔
آگ ان کے چہروں کو جھلسا رہی ہوگی اور ان کی شکلیں اس میں بگڑ گئی ہوں گی ۔
آگ ان کے چہروں کی کھال چاٹ جائے گی اور ان کے جبڑے باہر نکل آئیں گے ۔ ۔ ۔ ۔ ” 97
آگ ان کے چہروں ( کی کھال ) کو کھاجائے گی اور وہ اس ( جہنم ) میں ایسے ہوں گے کہ ان کے جبڑے باہر نکل آئیں گے
آگ ان کے چہروں کو جھلس ڈالے گی ، اور اس میں ان کی صورتیں بگڑ جائیں گی ۔
جہنم کی آگ ان کے چہروں کو جھلس دیگی اور ان کے جبڑے باہرنکلے ہوں گے
ان کے منہ پر آگ لپیٹ مارے گی اور وہ اس میں منہ چڑائے ہوں گے ( ف۱٦۵ )
ان کے چہروں کو آگ جھلس دے گی اور وہ اس میں دانت نکلے بگڑے ہوئے منہ کے ساتھ پڑے ہوں گے