Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मेरे बन्दों में कुछ लोग थे, जो कहते थे, हमारे रब! हम ईमान ले आए। अतः तू हमें क्षमा कर दे और हम पर दया कर। तू सबसे अच्छा दया करने वाला है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناًمیرے بندوں میں سے ایک گروہ کہتا تھا کہ اے ہمارے رب!ہم ایمان لائے لہٰذا تُو ہمیں معاف فرما دے اورہم پررحم فرما اورتوسب رحم کرنے والوں سے بہترہے۔

By Amin Ahsan Islahi

میرے بندوں کی ایک جماعت ان لوگوں کی تھی ، جو دعا کرتے تھے کہ اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے تو تُو ہمیں بخش اور ہم پر رحم فرما اور تُو بہترین رحم والا ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( تمہیں یاد ہے ) کہ بےشک میرے بندوں میں ایک گروہ ایسا بھی تھا جو کہتا تھا: اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لائے ہیں! پس تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو بہترین رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

تم وہی لوگ تو ہو کہ میرے کچھ بندے جب کہتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار ، ہم ایمان لائے ، ہمیں معاف کر دے ، ہم پر رحم کر ، تو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے ،

By Mufti Naeem

بلاشبہ ( جب ) میرے بندوں میں سے ایک گروہ کہتا تھا اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے پس آپ ہمیں بخش دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے اور آپ سے بڑھ کر رحم فرمانے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

میرے بندوں میں سے ایک جماعت یہ دعا کرتی تھی کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہم ایمان لے آئے ہیں ، پس ہمیں بخش دیجیے ، اور ہم پر رحم فرمایے ، اور آپ سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم فرمانے والے ہیں ۔

By Noor ul Amin

میرے بندوں میں سے ایک گروہ دعاکرتاتھا کہ اے ہمارے رب!ہم ایمان لے آئے توہماری مغفرت فرمادے اور ہم پر رحم فرما کیونکہ توہی سب سے بہتررحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

بیشک میرے بندوں کا ایک گروہ کہتا تھا اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

بیشک میرے بندوں میں سے ایک طبقہ ایسا بھی تھا جو ( میرے حضور ) عرض کیا کرتے تھے: اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے ہیں پس تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو ( ہی ) سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے