फिर हम ने उस के द्वारा तुम्हारे लिए खजूरो और अंगूरों के बाग़ पैदा किए। तुम्हारे लिए उन में बहुत-से फल है (जिनमें तुम्हारे लिए कितने ही लाभ है) और उन में से तुम खाते हो
پھراس کے ذریعے ہم نے تمہارے لیے کھجوراور انگور کے باغ پیداکیے، اُن میں تمہارے لیے بہت سے لذیذ پھل ہیں اوران ہی میں سے کچھ تم کھاتے ہو۔
پس ہم نے اس سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغ اُگائے ۔ تمہارے لئے ان میں بہت سے میوے ہیں ( جن سے تم لذت اندوز بھی ہوتے ہو ) اور اپنی غذا کا سامان بھی کرتے ہو ۔
پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات اگائے ان باغوں میں تمہارے لئے بہت سے پھل ہیں اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو ۔
پھر اس پانی کے ذریعہ سے ہم نے تمہارے لیے کھجور اور انگور کے باغ پیدا کر دیے ، تمہارے لیے ان باغوں میں بہت سے لذیز پھل ہیں 19 اور ان سے تم روزی حاصل کرتے ہو ۔ 20
پھر ہم نے اس کے ذریعے تمہارے لیے کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کردیے جن میں تمہارے لیے بہت سے میوے ہیں اور ان سے تم کھاتے ( بھی ) ہو ۔
پھر ہم نے اس سے تمہارے لیے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کیے جن سے تمہیں بہت سے میوے حاصل ہوتے ہیں ، اور انہی میں سے تم کھاتے ہو ۔
پھرہم نے اس پانی سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیداکئے جن سے تمہیں بہت سے پھل حاصل ہوتے ہیں اور انہیں تم کھا تے ہو
تو اس سے ہم نے تمہارے باغ پیدا کیے کھجوروں اور انگوروں کے تمہارے لیے ان میں بہت سے میوے ہیں ( ف۲۰ ) اور ان میں سے کھاتے ہو ( ف۲۱ )
پھر ہم نے تمہارے لئے اس سے ( درجہ بہ درجہ یعنی پہلے ابتدائی نباتات پھر بڑے پودے پھر درخت وجود میں لاتے ہوئے ) کھجور اور انگور کے باغات بنا دیئے ( مزید برآں ) تمہارے لئے زمین میں ( اور بھی ) بہت سے پھل اور میوے ( پیدا کئے ) اور ( اب ) تم ان میں سے کھاتے ہو