और वही है जिस ने तुम्हारे लिए कान और आँखे और दिल बनाए। तुम कृतज्ञता थोड़े ही दिखाते हो!
اوروہی ہے جس نے تمہارے کان اورآنکھیں اور دل بنائے، تم بہت ہی کم شکراداکرتے ہو۔
اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے کان ، آنکھ اور دل بنائے ۔ پر تم بہت کم شکر گذار ہوتے ہو ۔
اور اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے جان ، آنکھیں اور دل بنائے ( لیکن ) تم لوگ بہت کم شکر ادا کرتے ہو ۔
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہیں سننے اور دیکھنے کی قوتیں دیں اور سوچنے کو دل دیے ۔ مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو ۔ 74
اور وہ ( اللہ تعالیٰ ) ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تم میں سے بہت کم ( لوگ ) شکر کرتے ہیں ۔
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کیے ۔ ( مگر ) تم لوگ بہت کم شکر ادا کرتے ہو ۔ ( ٢٧ )
وہی توہے جس نے تمہیں کان ا ٓنکھیں اور دل عطاکئے مگرتم کم ہی شکرگزار ہوتے ہو
اور وہی ہے جس نے بنائے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل ( ف۱۲۸ ) تم بہت ہی کم حق مانتے ہو ( ف۱۲۹ )
اور وہی ہے جو تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل ( و دماغ ) رفتہ رفتہ وجود میں لایا ، ( مگر ) تم لوگ بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو