बुराई को उस ढंग से दूर करो, जो सबसे उत्तम हो। हम भली-भाँति जानते हैं जो कुछ बातें वे बनाते हैं
آپ بُرائی کواس طریقے سے دور کریں جو سب سے اچھا ہو،جو بھی وہ بیان کرتے ہیں ہم اسے زیادہ جاننے والے ہیں۔
ان کی شرارتوں سے خوبصورتی کے ساتھ درگذر کرو ۔ یہ جو کچھ ہرزہ سرائی کر رہے ہیں ، ہم اس سے اچھی طرح واقف ہیں ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ برائی کو احسن طریقہ سے دفع کریں ۔ ہم خوب جانتے ہیں جو وہ ( آپ کی نسبت ) بیان کرتے ہیں ۔
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، برائی کو اس طریقہ سے دفع کرو جو بہترین ہو ۔ جو کچھ باتیں وہ تم پر بناتے ہیں وہ ہمیں خوب معلوم ہیں ۔
۔ ( اے محبوب ﷺ ) برائی کو اس طریقے سے دور کیجیے جو عمدہ ہو ، جو کچھ یہ بیان کرتے ہیں ہم ( اسے ) جانتے ہیں ۔
۔ ( لیکن جب تک وہ وقت نہ آئے ) تم برائی کا دفعیہ ایسے طریقے سے کرتے رہو جو بہترین ہو ۔ ( ٣٠ ) جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ہم خوب جانتے ہیں ۔
آپ بری بات کے جواب میں اچھی بات کہیےجو یہ بیان کرتے ہیں ہم خوب جانتے ہیں
سب سے اچھی بھلائی سے برائی کو دفع کرو ( ف۱۵۲ ) ہم خوب جانتے ہیں جو باتیں یہ بناتے ہیں ( ف۱۵۳ )
آپ برائی کو ایسے طریقہ سے دفع کیا کریں جو سب سے بہتر ہو ، ہم ان ( باتوں ) کو خوب جانتے ہیں جو یہ بیان کرتے ہیں