Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यह एक (महत्वपूर्ण) सूरा है, जिसे हम ने उतारा है। और इसे हम ने अनिवार्य किया है, और इस में हम ने स्पष्ट आयतें (आदेश) अवतरित की हैं। कदाचित तुम शिक्षा ग्रहण करो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ ایک سُورت ہے جسے ہم نے نازل کیاہے اورہم نے اسے فرض کیاہے اور ہم نے اس میں واضح آیات نازل کی ہیں تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ ایک اہم سورہ ہے جو ہم نے نازل کی ہے اور اس کے احکام ہم نے فرض ٹھہرائے ہیں اور اس میں ہم نے نہایت واضح تنبیہات بھی اتاری ہیں ، تاکہ تم اچھی طرح یاد رکھو ۔

By Hussain Najfi

یہ ایک سورہ ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے اور ہم نے ( ہی ) اس ( کے احکام ) کو فرض کیا ہے ۔ اور ہم نے ہی اس میں کھلی ہوئی آیتیں نازل کی ہیں ۔ تاکہ تم نصیحت حاصل کرو ۔

By Moudoodi

یہ ایک سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے ، اور اسے ہم نے فرض کیا ہے ، اور اس میں ہم نے صاف صاف ہدایات نازل کی ہیں ، 1 شاید کہ تم سبق لو ۔

By Mufti Naeem

۔ ( یہ ایک ) سورت ہے جسے ہم نے نازل کیا اور اس ( کے احکام ) کو ہم نے فرض کیا ہے اور اس میں ہم نے واضح آیات نازل کی ہیں تاکہ تم نصیحت حاصل کرو ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ ایک سورت ہے جو ہم نے نازل کی ہے ، اور جس ( کے احکام ) کو ہم نے فرض کیا ہے ، اور اس میں کھلی کھلی آیتیں نازل کی ہیں ، تاکہ تم نصیحت حاصل کرو ۔

By Noor ul Amin

یہ ایک سورت ہے جسے ہم نے نازل کیا اور ( احکام کو ) لوگوں پر فرض کردیااوراس میں واضع آیات نازل فرمائیں تاکہ تم سبق حاصل کرو

By Kanzul Eman

یہ ایک سورة ہے کہ ہم نے اتاری اور ہم نے اس کے احکام فرض کیے ( ف۲ ) اور ہم نے اس میں روشن آیتیں نازل فرمائیں کہ تم دھیان کرو ،

By Tahir ul Qadri

  ( یہ ) ایک ( عظیم ) سورت ہے جسے ہم نے اتارا ہے اور ہم نے اس ( کے احکام ) کو فرض کر دیا ہے اور ہم نے اس میں واضح آیتیں نازل فرمائی ہیں تاکہ تم نصیحت حاصل کرو