Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो लोग तोहमत घड़ लाए हैं वे तुम्हारे ही भीतर की एक टोली हैं। तुम उसे अपने लिए बुरा मत समझो, बल्कि वह भी तुम्हारे लिए अच्छा ही है। उन में से प्रत्येक व्यक्ति के लिए उतना ही हिस्सा है जितना गुनाह उस ने कमाया, और उन में से जिस व्यक्ति ने उस की ज़िम्मेदारी का एक बड़ा हिस्सा अपने सिर लिया उस के लिए बड़ी यातना है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جو بہتان گھڑلائے ہیں بلاشبہ وہ تم ہی میں سے ایک گروہ ہے، تم اسے اپنے لیے برانہ سمجھوبلکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہے،ان میں سے ہرآدمی کے لیے وہی ہے جو اس نے گُناہ میں سے کمایا اور ان میں سے جواس کے بڑے حصے کا ذمہ داربنا اس کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں نے فتنۂ افک برپا کیا ، وہ تمہارے ہی اندر کا ایک گروہ ہے ۔ تم اس چیز کو اپنے لئے بری نہ خیال کرو ، بلکہ یہ تمہارے لئے بہتر ہے ۔ ان میں سے ہر ایک نے جو گناہ کمایا ، وہ اس کے حساب میں پڑا اور جو اس فتنہ کا اصل بانی ہوا ہے ، اس کیلئے تو ایک عذابِ عظیم ہے ۔

By Hussain Najfi

بےشک جو لوگ جھوٹا بہتان گھڑ کر لائے ہیں وہ تم ہی میں سے ایک گروہ ہے ۔ تم اسے اپنے حق میں برا نہ سمجھو ۔ بلکہ وہ تمہارے لئے بہتر ہے ۔ اس ( گروہ ) میں سے ہر آدمی کیلئے اتنا حصہ ہے جتنا اس نے گناہ کمایا ہے ۔ اور جو ان میں سے اس ( گناہ ) کے بڑے حصہ کا ذمہ دار ہے اس کیلئے عذاب بھی بہت بڑا ہے ۔

By Moudoodi

جو لوگ یہ بہتان گھڑ لائے ہیں8 وہ تمہارے ہی اندر کا ایک ٹولہ ہیں ۔ 9 اس واقعے کو اپنے حق میں شر نہ سمجھو بلکہ یہ بھی تمہارے لیے خیر ہی ہے ۔ 10 جس نے اس میں جتنا حصہ لیا اس نے اتنا ہی گناہ سمیٹا ، اور جس شخص نے اس کی ذمہ داری کا بڑا حصہ اپنے سر لیا 11 اس کے لیے تو عذاب عظیم ہے ۔

By Mufti Naeem

بے شک جن لوگوں نے ( ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر ) بہتان گھڑا ، تم ہی میں سے ایک گروہ ہے ، اس ( واقعہ ) کو اپنے لیے برا نہ سمجھو بلکہ یہ ( بھی ) تمہارے حق میں بہتر ( ہی ) ہے ، ان ( لوگوں ) میں سے جس نے گناہ کا جتنا حصہ لیا اس کے لیے اتنا ہی گناہ ہے اور جس شخص نے ان میں سے اس کا بڑا بوجھ ( حصہ ) اُٹھایا ہے اس کے لیے بہت بڑا عذاب ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یقین جانو کہ جو لوگ یہ جھوٹی تہمت گھڑ کر لائے ہیں وہ تمہارے اندر ہی کا ایک ٹولہ ہے ( ٩ ) تم اس بات کو اپنے لیے برا نہ سمجھو ، بلکہ یہ تمہارے لیے بہتر ہی بہتر ہے ۔ ( ١٠ ) ان لوگوں میں سے ہر ایک کے حصے میں اپنے کیے کا گناہ آیا ہے ۔ اور ان میں سے جس شخص نے اس ( بہتان ) کا بڑا حصہ اپنے سر لیا ہے اس کے لیے تو زبردست عذاب ہے ۔ ( ١١ )

By Noor ul Amin

بیشک جن لوگوں نے ( عائشہ پر ) تہمت لگائی ہے وہ تم میں سے ہی ایک ٹولہ ہے تم لوگ اس بہتان تراشی کو اپنے لئے برانہ سمجھوبلکہ اس میں تمہارے لئے خیرہے ، ان میں سے ہرآدمی کو اپنے کئے کے مطابق گناہ ہوگااوران میں سےجو اس تہمت کے بڑے حصہ کاذمہ داربنا اس کے لئے عذاب عظیم ہے

By Kanzul Eman

تو تمہارا پردہ کھول دیتا بیشک وہ کہ یہ بڑا بہتان لائے ہیں تمہیں میں کی ایک جماعت ہے ( ف۱۵ ) اسے اپنے لیے برا نہ سمجھو ، بلکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہے ( ف۱٦ ) ان میں ہر شخص کے لیے وہ گناہ ہے جو اس نے کمایا ( ف۱۷ ) اور ان میں وہ جس نے سب سے بڑا حصہ لیا ( ف۱۸ ) اس کے لیے بڑا عذاب ہے ( ف۱۹ )

By Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے ( عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اﷲ عنہا پر ) بہتان لگایا تھا ( وہ بھی ) تم ہی میں سے ایک جماعت تھی ، تم اس ( بہتان کے واقعہ ) کو اپنے حق میں برا مت سمجھو بلکہ وہ تمہارے حق میں بہتر ( ہوگیا ) ہے٭ ان میں سے ہر ایک کے لئے اتنا ہی گناہ ہے جتنا اس نے کمایا ، اور ان میں سے جس نے اس ( بہتان ) میں سب سے زیادہ حصہ لیا اس کے لئے زبردست عذاب ہے