आख़िर वे इस पर चार गवाह क्यों न लाए? अब जबकि वे गवाह नहीं लाए, तो अल्लाह की स्पष्ट में वही झूठे हैं
وہ اس پر چار گواہ کیوں نہیں لائے؟ تو جب وہ گواہ نہیں لائے تواﷲ تعالیٰ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں۔
آخر یہ لوگ اپنے اس الزام کو ثابت کرنے کیلئے چار گواہ کیوں نہ لائے؟ تو جب یہ لوگ گواہ نہیں لائے تو لازماً اللہ کے نزدیک یہی لوگ جھوٹے ہیں ۔
وہ اس پر چار گواہ کیوں نہیں لائے؟ سو جب یہ لوگ گواہ نہیں لائے تو یہ اللہ کے نزدیک جھوٹے ہی ہیں ۔
وہ لوگ ﴿اپنے الزام کے ثبوت میں﴾ چار گواہ کیوں نہ لائے؟ اب کہ وہ گواہ نہیں لائے ہیں ، اللہ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں ۔ 14
وہ ( بہتان طرازی کرنے والے لوگ ) اس بات ( کے ثبوت ) پر چار گواہ کیوں نہ لائے؟ پس جب وہ ( لوگ ) گواہ پیش نہ کرسکے تو اللہ ( تعالیٰ ) کے نزدیک وہی ( ہیں جو ) جھوٹے ہیں ۔
وہ ( بہتان لگانے والے ) اس بات پر چار گواہ کیوں نہیں لے آئے؟ اب جبکہ وہ گواہ نہیں لائے تو اللہ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں ۔
پھریہ تہمت لگانے والے اس پر چارگواہ کیوں نہ لاس کے پھر جب یہ گواہ نہیں لاس کے تواللہ کے ہاں یہی جھوٹے ہیں
اس پر چار گواہ کیوں نہ لائے ، تو جب گواہ نہ لائے تو وہی اللہ کے نزدیک جھوٹے ہیں ،
یہ ( افترا پرداز لوگ ) اس ( طوفان ) پر چار گواہ کیوں نہ لائے ، پھر جب وہ گواہ نہیں لا سکے تو یہی لوگ اللہ کے نزدیک جھوٹے ہیں