Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

गन्दी चीज़े गन्दें लोगों के लिए हैं और गन्दे लोग गन्दी चीज़ों के लिए, और अच्छी चीज़ें अच्छे लोगों के लिए हैं और अच्छे लोग अच्छी चीज़ों के लिए। वे लोग उन बातों से बरी है, जो वे कह रहे हैं। उन के लिए क्षमा और सम्मानित आजीविका है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لیے ہیں اور خبیث مردخبیث عورتوں کے لیے ہیں اورپاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لیے ہیںیہ لوگ اُن باتوں سے بری کیے ہوئے ہیں جولوگ کہتے ہیں،ان ہی کے لیے مغفرت اور باعزت رزق ہے

By Amin Ahsan Islahi

خبیث عورتیں خبیث مردوں کیلئے ہوں گی اور خبیث مرد خبیث عورتوں کیلئے ۔ پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کیلئے ہوں گی اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کیلئے ۔ یہ لوگ بری ہوں گے ان باتوں سے ، جو یہ کہتے ہیں ۔ ان کیلئے مغفرت اور باعزت روزی ہے ۔

By Hussain Najfi

ناپاک باتیں ، ناپاک لوگوں کے لئے ( زیبا ) ہیں اور ناپاک آدمی ناپاک باتوں کیلئے موزوں ( مناسب ) ہیں اور اچھی اور ستھری باتیں اچھے آدمیوں کیلئے ( مناسب ) ہیں ۔ اور اچھے اور ستھرے آدمی اچھی اور ستھری باتوں کے ( لائق ) ہیں اور یہ ان باتوں سے بری الذمہ ہیں جو لوگ ( ان کے بارے میں ) کہتے ہیں ان کیلئے مغفرت ہے اور باعزت روزی ۔

By Moudoodi

خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لیے ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لیے ۔ پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لیے ۔ ان کا دامن پاک ہے ان باتوں سے جو بنانے والے بناتے ہیں ، 22 ان کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم ۔ ؏ 3

By Mufti Naeem

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لیے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لیے ( ہیں ) اور پاک باز عورتیں پاک باز مردوں کے لیے ہیں اور پاک باز مرد پاک باز عورتوں کے لیے ( ہیں ) یہ ( پاک بازلوگ ) ان باتوں سے بَری ( بے زار ) ہیں جو لوگ کرتے ہیں ( اور ) ان ہی کے لیے مغفرت اور عزت والی روزی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

گندی عورتیں گندے مردوں کے لائق ہیں ، اور گندے مرد گندی عورتوں کے لائق ۔ اور پاکباز عورتیں پاکباز مردوں کے لائق ہیں ، اور پاکباز مرد پاکباز عورتوں کے لائق ( ١٤ ) ۔ یہ ( پاکباز مرد اور عورتیں ) ان باتوں سے بالکل مبرا ہیں جو یہ لوگ بنا رہے ہیں ۔ ان ( پاکبازوں ) کے حصے میں تو مغفرت ہے اور باعزت رزق ۔

By Noor ul Amin

خبیث عورتیں ، خبیث مردوں کے لئے اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لئے اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پا کیزہ عورتوں کے لئے ہیں ایسے پاک لوگوں کے متعلق جو کچھ بکواس ( بہتان باز ) کررہے ہیں ان کا دامن ان باتوں سے پاک ہےجو وہ بکتے ہیں ان کے لئے بخشش اور عزت کا رزق ہے

By Kanzul Eman

( ف٤۳ ) گندیاں گندوں کے لیے اور گندے گندیوں کے لیے ( ف٤٤ ) اور ستھریاں ستھروں کے لیے اور ستھرے ستھریوں کے لیے وہ ( ف٤۵ ) پاک ہیں ان باتوں سے جو یہ ( ف٤٦ ) کہہ رہے ہیں ، ان کے لیے بخشش اور عزت کی روزی ہے ( ف٤۷ )

By Tahir ul Qadri

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ( مخصوص ) ہیں اور پلید مرد پلید عورتوں کے لئے ہیں ، اور ( اسی طرح ) پاک و طیب عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ( مخصوص ) ہیں اور پاک و طیب مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں ( سو تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزگی و طہارت کو دیکھ کر خود سوچ لیتے کہ اللہ نے ان کے لئے زوجہ بھی کس قدر پاکیزہ و طیب بنائی ہوگی ) ، یہ ( پاکیزہ لوگ ) ان ( تہمتوں ) سے کلیتًا بری ہیں جو یہ ( بدزبان ) لوگ کہہ رہے ہیں ، ان کے لئے ( تو ) بخشائش اور عزت و بزرگی والی عطا ( مقدر ہو چکی ) ہے ( تم ان کی شان میں زبان درازی کر کے کیوں اپنا منہ کالا اور اپنی آخرت تباہ و برباد کرتے ہو )