Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

इस में तुम्हारे लिए कोई दोष नहीं है कि तुम ऐसे घरों में प्रवेश करो जिनमें कोई न रहता हो, जिनमें तुम्हारे फ़ायदे की कोई चीज़ हो। और अल्लाह जानता है जो कुछ तुम प्रकट करते हो और जो कुछ छिपाते हो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تم پرکوئی گناہ نہیں کہ تم ایسے گھروں میں داخل ہو جاؤ جن میں رہائش نہیں رکھی گئی جن میں تمہارے فائدے کی کوئی چیزہو اور اﷲ تعالیٰ جانتا ہے جوکچھ تم ظاہرکرتے ہوا ور جو کچھ تم چھپاتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان غیر رہائشی مکانوں میں داخل ہونے میں تمہارے لئے کوئی حرج نہیں ، جن میں تمہارے لئے کوئی منفعت ہے اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم ظاہر کرتے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو ۔

By Hussain Najfi

۔ ( ہاں البتہ ) ایسے گھروں میں داخل ہونے میں تمہارے لئے کوئی مضائقہ نہیں ہے جن میں کوئی رہائش نہیں رکھتا ۔ جبکہ ان میں تمہارا کچھ سامان ہو اور اللہ اسے بھی خوب جانتا ہے جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور اسے بھی جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو ۔

By Moudoodi

البتہ تمہارے لیے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ ایسے گھروں میں داخل ہو جاؤ جو کسی کے رہنے کی جگہ نہ ہوں اور جن میں تمہارے فائدے ﴿یا کام﴾ کی کوئی چیز ہو ، 28 تم جو کچھ ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ چھپاتے ہو سب کی اللہ کو خبر ہے ۔

By Mufti Naeem

تم پر کوئی گناہ نہیں کہ ان گھروں ( عام جگہیں ) میں داخل ہوجاؤ جن میں رہائش نہیں رکھی جاتی ( اور ) جن میں تمہارا ( کچھ ) ( فائدے کا ) سامان ( وغیرہ ) ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اللہ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

تمہارے لیے اس میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم ایسے گھروں میں ( اجازت لیے بغیر ) داخل ہو جن میں کوئی رہتا نہ ہو ، اور ان سے تمہیں فائدہ اٹھانے کا حق ہو ۔ ( ١٧ ) اور تم جو کام علانیہ کرتے ہو ، اور جو چھپ کر کرتے ہو ، اللہ ان سب کو جانتا ہے ۔

By Noor ul Amin

البتہ بے آباد گھروں میں داخل ہونے سے تم پر گناہ نہیں جہاں تمہارے فائدے کی چیز ہو ، اور اللہ جانتا ہےجو ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو

By Kanzul Eman

اس میں تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان گھروں میں جاؤ جو خاص کسی کی سکونت کے نہیں ( ف۵۳ ) اور ان کے برتنے کا تمہیں اختیار ہے ، اور اللہ جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو ، اور جو تم چھپاتے ہو ،

By Tahir ul Qadri

اس میں تم پر گناہ نہیں کہ تم ان مکانات ( و عمارات ) میں جو کسی کی مستقل رہائش گاہ نہیں ہیں ( مثلاً ہوٹل ، سرائے اور مسافر خانے وغیرہ میں بغیر اجازت کے ) چلے جاؤ ( کہ ) ان میں تمہیں فائدہ اٹھانے کا حق ( حاصل ) ہے ، اور اللہ ان ( سب باتوں ) کو جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو