ईमान वाले पुरुषों से कह दो कि अपनी निगाहें बचाकर रखें और अपने गुप्तांगों की रक्षा करें। यही उन के लिए अधिक अच्छी बात है। अल्लाह को उस की पूरी ख़बर रहती है, जो कुछ वे किया करते हैं
آپ مومن مردوں سے کہہ دیں کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گا ہوں کی حفاظت کریں، یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے،یقیناًاﷲ تعالیٰ اُس سے پوری طرح باخبر ہے جوکچھ وہ کرتے ہیں۔
مؤمنوں کو ہدایت کرو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی پردہ پوشی کریں ۔ یہ طریقہ ان کیلئے پاکیزہ ہے ۔ بیشک اللہ باخبر ہے ان چیزوں سے ، جو وہ کرتے ہیں ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ مؤمن مردوں سے کہہ دیجئے! کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں یہ ( طریقہ ) ان کیلئے زیادہ پاکیزگی کا باعث ہے ۔ بےشک لوگ جو کچھ کیا کرتے ہیں اللہ اس سے خوب واقف ہے ۔
اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں 29 اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ، 30 یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے ، جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ اس سے باخبر رہتا ہے ۔
۔ ( اے نبی ﷺ ) ایمان والے مردوں سے فرمادیجیے کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی ( حرام سے ) حفاظت کیا کریں یہ ان کے لیے بڑی پاکیزگی ( کی ) بات ہے ، بے شک جو ( کچھ ) یہ بناتے ( کرتے ) ہیں اللہ ( تعالیٰ ) خوب خبر رکھنے والے ہیں ۔
مومن مردوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں ، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ۔ یہی ان کے لیے پاکیزہ ترین طریقہ ہے ۔ وہ جو کارروائیاں کرتے ہیں اللہ ان سب سے پوری طرح باخبر ہے ۔
( اے نبی ) مومن مردوں سے کہیے کہ وہ اپنی نظر نیچی رکھاکریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں یہ ان کے لئے زیادہ پاکیزہ ہے اورجو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ اس سے با خبرہے
مسلمان مردوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں ( ف۵٤ ) اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ( ف۵۵ ) یہ ان کے لیے بہت ستھرا ہے ، بیشک اللہ کو ان کے کاموں کی خبر ہے ،
آپ مومن مَردوں سے فرما دیں کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں ، یہ ان کے لئے بڑی پاکیزہ بات ہے ۔ بیشک اللہ ان کاموں سے خوب آگاہ ہے جو یہ انجام دے رہے ہیں